|

وقتِ اشاعت :   November 13 – 2017

کوئٹہ: کوئٹہ،خضدارمیں دستی بم حملے،خاران ،جھل مگسی اور مچھ میں فائرنگ، مختلف واقعات میں تین افراد جاں بحق، پانچ زخمی ہوئے، متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں نامعلوم افراد کیسکو کے دفتر پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے بم دفتر کے اندر گر کر زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور شیشے ٹوٹ گئے تاہم دفتر میں موجود عملہ معجزانہ طورپر محفوظ رہا ۔

تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ شب کوئٹہ کے نواحی علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں واقع کیسکو کے دفتر میں نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا جو دفتر کے احاطے میں گر کر زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں صحن میں کھڑی دو گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا کیسکو انجینئر و آفیسر ایسوسی ایشن واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے صوبائی حکومت اور پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کیسکو کے عملے کو تحفظ فراہم کیا جائے ۔

ایس ایچ او سیٹلائٹ ٹاؤن نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اطلاع ملی تھی ہم موقع پر پہنچے ہیں اور بم ڈسپوزل اسکوارڈ کے عملے کو طلب کیا ہے تاکہ دھماکہ کی نوعیت معلوم کی جاسکے کہ یہ دھماکہ کس چیز سے کیا گیا ہے ۔ 

بلوچستان کے علاقے خضدار میں گورنمنٹ ڈگری کالج اسٹیڈیم کے قریب موٹرسائیکل پر نصب بم دھماکہ سے پانچ افراد زخمی ہوئے، اسٹیڈیم میں کرکٹ کے فائنل میچ کے دوران دیوار کیساتھ کھڑی موٹرسائیکل میں بم نصب کیا گیاتھا بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیاجس کے نتیجے میں پانچ افرادامیرحمزہ،عبدالطیف،نصیراحمد، محمدصدیق نا می شخص زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال خضدار منتقل کردیاگیا۔ 

کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں نامعلوم مسلح افراد نے کیسکوکے دفتر پر دستی بم پھینکا کیسکو آفس میں موجود عملہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔پولیس کے مطابق اتوار کی رات کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاون میں نامعلوم مسلح افراد نے کیسکو کے دفتر پرد ستی بم پھینکا جوزورداردھماکے سے پھٹ گیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوادھماکے سے دفتر میں کھڑی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ 

پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزیدکاروائی شروع کردی۔ جھل مگسی خاران اور چھتر میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3افراد جاں بحق جبکہ 4افراد زخمی ہوگئے ۔اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع خاران میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ 

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ضلع خاران کے علاقے چیف چوک پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ولی خان جاں بحق جبکہ وحید خان نامی شخص زخمی ہوگیا لاش اور زخمی کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی ۔

علاوہ ازیں ضلع نصیر آباد کے علاقے چھتر میں گوٹھ حمید بھنگر میں معمولی تنازعے پر دو گروہوں میں تصادم کے نتیجے میں3افراد زخمی ہوگئے جنہیں سول ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ،دوسری جانب جھل مگسی کے علاقے گدھاگارا میں کل رات 3 بجے زمین کے تنازعہ پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔