|

وقتِ اشاعت :   November 13 – 2017

کوئٹہ : ڈی آئی جی حامد شکیل اور دیگر پولیس اہلکاروں کی المناک شہادت ماضی کی آمرانہ پالیسیوں کا نتیجہ ہے ۔

نوابزادہ حاجی میر لشکری رئیسانی کی اپنے ایک بیان میں کہاکہ واقعہ کو ظلم وبربریت کی بدترین مثال قرار دیکر اسکی شدید مذمت کی ہے ،ایسے دلخراش واقعات کیلئے وہ تمام عناصر بھی برابر کے ذمہد ار ہیں جو آمرانہ قوتوں کے گھن گائے نہیں تھکتے ،ایسے انسان سوز واقعات کی روک تھام کی زیادہ تر ذمہ داری داخلی سلامتی کیلئے ذمہ دار اداروں پر عائد ہوتی ہیں ۔

جسکے لئے کوئی عذر قابل قبول نہیں ملک میں جاری قتل وغارت گری کا سدباب سیکورٹی اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے ،جسکو بدقسمتی سے یقینی نہیں بنایا جارہاہے ،ہر خونی واقعہ کے بعدعوام کو طفل تسلیاں دی جاتی ہیں مگر نتائج ہمیشہ دعوؤں کی تردید کرتے ہیں ۔

عوام کو یقینی امن وسکون کا ماحول فراہم کرنا حکمرانوں کا فرض ہے آئے روز بے گناہ افراد کا بہیمانہ قتل بند ہونا چاہیے اور جو بھی ظلم کیلئے ذمہدار ہوں انکو کیفر کردار تک پہنچانا بھی حکمرانوں کا فریضہ ہے ،نوابزادہ حاجی میر لشکری رئیسانی نے گزشتہ روز واقعہ کے شہداء کی مغفرت اور انکے پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔

آخر میں نوابزادہ نے زور دیکر یہ بات کہی ہے کہ عوام کے جان ومال کو تحفظ فراہم کرنے کے دعوؤں کو نتیجہ خیز بنائیے ،عوام میں پائی جانے والی شدید بے چینی کا خاتمہ ممکن نہیں ۔