|

وقتِ اشاعت :   November 13 – 2017

اوستہ محمد :  بلوچ قوم کی جان و مال ، ساحل وسائل کی تحفظ ہماری ذمہ داری، ہمیشہ ہم نے حق کی بات کی ہے بلوچوں کے حقوق ان کے ملکیت ان کو ملنا چاہئے، جعفرآباد میں70سالوں سے حکومت کرنے والوں نے عوام کو کیا دیا ، اس علا قے عوام کو اپنے تقدیر بدلنے کے لئے فیصلہ کرنا ہوگا ۔

ان خیا لات کا اظہار نیشنل پارٹی کے ڈاکڑ یا سین بلوچ کے دوسری برسی کے موقع پر خانپو (کیٹل فارم ) کے مقام نیشنل پر سیکریٹری اطلات جان محمد بلیدی ایم پی اے یاسمین لہڑی، صوبائی نائب صدر منصور بلوچ ، دوران کھوسہ ، میر نعیم کھوسہ ، عبدالرسول بلوچ ، غلام نبی رند ، علی حسن ڈومکی ، محراب بلوچ اوردیگروں نے خطاب کرتے ہوئے کہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کی خاطر اور بلوچستان اور بلوچوں کی خاطر ڈاکٹر یاسین بلوچ کی خدمات نا قبل فراموش ہیں انہوں نے کہا کہ ان کی آج دوسری برسی جعفرآباد کے ورکروں نے منائی جن کو ہم خیراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے ساہل وسائل پر بلوچوں کا حق ہے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے بلوچوں کی جان و مال کی حفاظت کرنا جانتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمارے ڈھائی سالہ حکومت میں جو کام کئے ہیں وہ سب کے سامنے ہے انہون نے کہا کہ 50سالوں سے حکومت کرنے والوں اور اعلیٰ عہدوں پر فائز ہونے والوں نے عوام کو کیا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہاب اس علا قے میں رہنے والوں کواپنے قسمت کا فیصلہ کرنا ہو گا اوران کو ووٹ دینا ہوگا جو اس صوبے کا اس عوام کا اور بلوچ قوم کا خدمت کا جذبہ رکھتا ہو ا مقررین نے کہا کہ نیشنل پارٹی خدمت پر یقین رکھنے والی پارٹی ہے جو بھی ہو گا صوبے کے عوام کی بھلائی اور بہبود پر خرچ ہو گا ہمیں اقتدار نہیں عوام کی خدمت کا زیادہ سوچ اور فکر ہے ، نیشنل پارٹی کے رہنماوں اور کارکنوں کو نشا نا بنا یا جارہا ہے ۔

یہ بلوچ قوم کے دشمن ہیں انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی آنے والے الیکشن میں بھر پور انداز سے مقابلہ کرے گی اور انشاء اللہ بلوچ قوم ووٹ نیشنل پارٹی کو کریں گے ،انہوں نے ورکروں کو کہا کہ آنے والے الیکشن کی تیارں کریں ہم میدان خالی نہیں چھوڑیں گے۔