|

وقتِ اشاعت :   November 13 – 2017

کوئٹہ :  بلوچستان کے مغربی علاقوں میں بارشیں نشیبی علاقے زیر آب آگئے کوئٹہ میں آج ہونے کا امکان۔

تفصیلات کے مطابق طویل خشک سالی کے بعد بلوچستان کے اضلاع نوشکی ، چاغی اور قلعہ عبداللہ اور خاران میں موسم سرما کی پہلی بارش گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ۔ 

تفتان میں آسمانی بجلی گرنے سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا تاہم رات گئے تک کوئی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہ ہوسکی ، محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان کے اکثر علاقوں میں آج سے بارشیں ہونے کا امکان ہے ۔