|

وقتِ اشاعت :   November 13 – 2017

 لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر قیادت مسلم لیگ (ن) کا اہم اجلاس ہوا جس میں پارٹی کا پارلیمانی بورڈ بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

 آج جاتی امرا میں بڑی سیاسی بیٹھک لگی اور مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کی سربراہی میں پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس 4 گھنٹے تک جاری رہا جس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف، وزیر داخلہ احسن اقبال، گورنر پنجاب رفیق رجوانہ ،رانا ثنا اللہ اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مسلم لیگ ن عام انتخابات میں اپنی کارکردگی کو اجاگر کرے گی۔ 2018 کے انتخابات کے لئے قومی اسمبلی اور سینیٹ کا پارلیمانی بورڈ بنایا جائے گا۔ مسلم لیگ ن سندھ میں عوامی رابطوں میں اضافہ اور اپنی جماعت کو مضبوط کرے گی لیکن کراچی میں دو جماعتوں کی سیاست سے دور رہے گی۔ نواز شریف ڈویژن سطح پر رابطوں کا آغاز کریں گے اور ملک بھر میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔