|

وقتِ اشاعت :   November 14 – 2017

کوئٹہ: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو ئٹہ جنا ب را شد محمود کے رو برو نوابزا دہ گزین مری کی جا نب سے جسٹس نوا ز مری قتل کیس میں دا ئردرخواست ضمانت ۔

بعد از گرفتا ری پر فریقین کے وکلا ء کے دلا ئل مکمل ہو نے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے جس سے 16نو مبر کو سنا ئے جا نے کا امکان ہے۔

گزشتہ روز نوابزادہ گزین مری کی جا نب سے جسٹس نواز مری قتل کیس میں دائر درخواست ضمانت بعد ازگرفتا ری کی سما عت ہو ئی جس کے دوران نوا بزا دہ گزین مر ی کی جا نب سے ان کے وکلا ء کا مران مرتضیٰ ایڈووکیٹ اور ار با ب طا ہر ایڈووکیٹ اور مدعی کی جا نب سے شو کت رخشا نی ایڈووکیٹ اور آغا زاہد ایڈووکیٹ نے دلا ئل مکمل کئے ۔

جس پر عدالت کے جج نے فیصلہ محفوظ کر تے ہو ئے درخواست کی سماعت 16نو مبر تک کے لئے ملتو ی کر دی ،16نومبر کو نوا بزا دہ گزین مر ی کی جا نب سے دائر درخواست ضمانت بعد از گرفتا ری پر فیصلہ سنا ئے جا نے کا امکا ن ہے ۔

یا د رہے مذکو رہ مقد مہ میں نوا بزا دہ گزین مری نے پہلے پہل عدا لت سے حفاظتی ضمانت حا صل کی تھی جبکہ بعد ازاں ان کی جا نب سے درخواست ضمانت قبل ازگرفتا ری دا ئر کی گئی تھی جسے عدالت نے خا رج کر دیا تھا۔