|

وقتِ اشاعت :   November 15 – 2017

کوئٹہ : صوبائی حکومت میں شامل دو جماعتوں نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے دورہ کوئٹہ کے موقع پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ۔

پشتونخواملی عوامی پارٹی نے مردم شماری اور نئی حلقہ بندیوں جبکہ نیشنل پارٹی نے اسکیمات کے حوالے سے وزیراعظم پر برس پڑے وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کے جائز مطالبات حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے دورہ کوئٹہ کے موقع پر گورنر ہاؤس میں حکومت میں شامل دو اتحادی جماعتوں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا اور نوبت یہاں تک پہنچی کہ دونوں جماعتوں کے وزراء نے باہر آکر احتجاج کیا ۔

پشتو نخوا ملی عوامی پارٹی کا مردم شماری اور نئے حلقہ بندیوں اور دیگر مسائل پر وزیراعظم کو آگاہ کیا اور تحفظات کا اظہار کیا کہ ہمیں مردم شماری اور نئی حلقہ بندیوں سے متعلق شدید تحفظات ہے جبکہ نیشنل پارٹی نے صوبے میں جاری اسکیمات پر تحفظات کا اظہار کیا جس پر وزیراعظم نے حکومت میں شامل دونوں اتحادیوں کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی گئی۔