|

وقتِ اشاعت :   November 15 – 2017

کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سمیت دیگر شمالی اضلاع میں موسم سرماء کی پہلی بارش اور برف باری کے بعد یخ بستہ ہواؤں کے چلنے کا سلسلہ منگل کے روز بھی جاری رہا بلکہ سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر کی کمی کامسئلہ سنگین صورتحال اختیار کرگیا ۔

گزشتہ روز کی بارش کے باعث کوئٹہ شہر کے اکثر علاقے گھنٹوں تک بجلی کی سپلائی سے محروم رہے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ اور صوبے کے مختلف اضلاع میں بارش جبکہ ضلع زیارت میں برف باری پڑنے کے بعد یخ بستہ ہوائیں چلنے کا سلسلہ شروع ہواہے جس کے باعث اہلیان کوئٹہ سمیت دیگر علاقوں کے لوگ ٹھٹھر گئے ان کی مشکلات میں گیس پریشر کی کمی نے مزید اضافہ کردیا ۔

منگل کے روبروز بھی کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو مشکلات درپیش رہی اور وہ سردی سے بچنے اور کھانا پکانے کے سلسلے میں پریشانی کے شکار دکھائی دئیے گیس پریشر کی کمی کے ساتھ کوئٹہ شہر کے اکثر علاقے گزشتہ شب سے ہی گھنٹوں تک تاریکی میں ڈوبے رہے اور وہاں بجلی کا طویل ترین بریک ڈاؤن رہا ۔

اس سلسلے میں کیسکو حکام نے بعض فیڈر ٹرپ کرنے کو ہی بریک ڈاؤن کا وجہ بتلایاگزشتہ روز ہونیوالی بارش اور برفباری کے بعد شمالی بلوچستان کے مختلف اضلاع جن میں قلات ،منستونگ ،خضدار ،کوئٹہ ،پشین ،قلعہ عبداللہ ،زیات ،قلعہ سیف اللہ اوردیگر شامل ہیں ۔

یخ بستہ ہواؤں کی لپیٹ میں رہی بلک محکممہ موسمیاں کے مطابق سردی ی لہر اور موسم کے آبر آلود رہنے کا سلسلہ مزید بھی جاری رہے گا۔بلکہ بعض مقامات پر سرد ہوائیں چلنے سمیت بارش کا بھی امکان ہے ۔