|

وقتِ اشاعت :   November 15 – 2017

 اسلام آباد: احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دینے کا معاملہ آئندہ سماعت تک موخر کردیا۔

 احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت ہوئی جس میں نیب نے تعمیلی رپورٹ اور ایس ای سی پی نے مزید دستاویزات بھی عدالت میں جمع کرادیں۔ 

عدالت میں سماعت کے موقع پر سابق وزیر اعظم کے دونوں بیٹے آج بھی پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے کہا کہ دونوں ملزمان عدالتی مفرور ہیں تاہم عدالت نے نواز شریف کے دونوں بیٹوں حسن اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دینے کا معاملہ اگلی سماعت تک موخر کردیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیٹوں حسن اور حسین نواز کے اثاثے قرق کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔