|

وقتِ اشاعت :   November 16 – 2017

کوئٹہ: انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان معظم جا ہ انصاری نے کہا ہے کہ ہر شخص ذمہ داری اور دیانتداری کے ساتھ فر ائض انجام دے تو بڑے سے بڑے چیلنجوں سے بخوبی نمٹا جا سکتاہے ۔

یہ با ت انہوں نے بدھ کے روز سنیٹر ل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب سول انتظامیہ اور پولیس آفیسران کو ان کی بہترین کارکردگی پر تعریفی سر ٹیفکیٹ دینے کے موقع پر کہی۔ تقریب میں ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی چوہدری منظور سرور ، ریجنل پولیس آفیسر و ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ ، کمشنر کوئٹہ ڈویژن امجد علی خان ، ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) فرخ عتیق و دیگر آفیسران بھی موجو د تھے ۔ 

آئی جی پولیس بلوچستان نے کہا کہ کے قانون نافذکرنے والے ادارے اور انتظامیہ عوام کی تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے دن رات تسلسل کے ساتھ قانون کی عملداری کے لئے قومی فریضہ انجا م دے رہے ہیں ۔ جس کی وجہ سے امن وامان میں کافی حد تک بہتری آئی ہے۔

انہوں نے کہا پولیس سول انتظامیہ ایف آئی اے ودیگر کی مختلف مواقعوں خصوصا محرم الحرام، شیعہ زائرین کی بحفاظت آمد و رفت،پولیو مہم ، محرم الحرام کا چہلم کے علاوہ امن وامان کی بہتری کے لئے اپنا موثر اور اہم کردار ادا کرنے پر تما م ٹیم کے ہمراہ مبارکباد کے مستحق ہیں ۔

انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی وہ اسی ملکی اور قومی جذبے کے تحت اپنی ذمہ داری کا مظاہر ہ کرتے ہوئے اپنا اہم کردار ادا کریں گے ۔ اس موقع پرکمشنر کوئٹہ ڈویژن امجد علی خان نے کہا کہ سول وپولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے ایک ہی پیج پر ہیں اور ہمارا ایک ہی نظریہ ہے کہ عوام کے تحفظ اور امن وامان کی بہتری کے لئے تما م اداروں کے ساتھ ملکر اپنا کردار ادا کریں ۔ 

انہوں نے کہاکہ تما م آفیسران نے بحیثیت ایک ٹیم اپنے حیثیت میں بڑا مثبت کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ آئی جی پولیس بلوچستان کی سربراہی میں دی گئی ذمہ داری ہم سب نے منفرد کردار ادا کیا ہیں اور آئندہ بھی کریئنگ۔

 اس موقع پر ریجنل پولیس آفسیر و ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے کہا کہ امن کی بہتر ی اور پُرامن ماحول کو قائم کرنے میں تمام اداروں کا کردار قابل ستائش ہے انہوں نے کہا کہ تمام ادارے مستقبل میں بھی اپناحیثیت اور اہم کردار ادا کرتے رہیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ملک وقوم اور صوبے کی خدمت ہمارا جذبہ ہے اس قومی فریضہ کے لئے ہم تما م ادارے ایک ٹیم کی حیثیت سے کا کرتے رہے اور مستقبل میں بھی کریئنگے ۔

تقریب میں کمشنر کوئٹہ ڈویژن امجد علی خان ، ریجنل پولیس آفیسر و ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ ، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ فرخ عتیق ، ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس رافو جان ، آغا رمضان علی آئی جی آپریشن ، نصیب اللہ خان SSPآپریشن ، اسد خان ناصر SPسیکورٹی ، بابر مشتاق DSP/Elit Force، سید جاوید علی غرشین SPسیکورٹی ، محمد فاضل بٹ SSP/ATF ، محمد طارقSPصدر ، نور احمد رند SPسریاب ڈویژن ، عبداللہ جان آفریدی ، محمد ندیم حسین SPآپریشن قائد آباد ڈویژن ، محمد ہاشم SPہیڈ کوارٹر کوئٹہ اور ، نذر محمد خان DSP/ATF .کوان کی بہترین کارکردگی پر تعریفی اسناد دئیے۔