|

وقتِ اشاعت :   November 16 – 2017

سوئی : سوئی میں پاکستان پیٹرو لیم لمیٹڈ کے ملازمین اور قبائلی عمائدین نے پی پی ایل کے خلاف بازاروں میں شٹر ڈاؤن اور احتجاج کیاجس میں پی پی ایل یونین کے نمائیندوں ،مزدوروں،قبائلی عمائدین اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

احتجاج کرنے والوں نے اپنے ہاتھوں میں مختلف قسم کے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر پی پی ایل انتظامیہ کے خلاف مختلف قسم نعرے درج تھے ۔مظاہرین نے پی پی ایل گیٹ نمبر1اور سڑک کو بند کر کے ٹائر جلا کر پی پی ایل کے خلا ف شدید نعرہ بازی کی۔

مزدوروں کے رہنماء اور قبائلی عمائدین نے احتجاج کرنے والوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی پی ایل کمپنی علاقے کے لوگوں اور اپنے مزدوروں کے ساتھ مسلسل زیادتی کرتے چلی آرہی ہے ۔

انھوں نے کہا کہ کمپنی اپنے معاہدوں کے خلاف ورزی کر رہا ہے۔معاہدے کے تحت کمپنی ریٹائرڈ اور فوت شدہ ملازمین کے بچوں کو 3کے اندر بھرتی کرنے کا پابند ہے مگر اب کے لوحقین 8,6سالوں سے بے روزگار پھر رہے ہیں ،کمپنی ان کو بھرتی کرنے سے قاصر ہے۔

کمپنی مزدور یونین کے ساتھ ہر 2سال بعد نیا معاہدہ کرنے کا پابند ہے مگر 3سال ہونے ہیں ،مگر جان بوجھ کر کمپنی تاخیری حربے استعمال کر رہا ،کیونکہ کمپنی چاہتا ہے کہ علاقے اور مزدوروں کے مراعات کو کم سے کم کیا جائے۔انھوں نے کہا کہ ہم دن رات کمپنی کے لیئے کام کرتے ہیں،ہم اس کے لیئے اپنی جانیں بھی قربان کی ہیں ،ان کا صلہ یہ کہ ہم مجبور ہو کر آج سڑکوں پر آئے ہیں۔

انھوں حکومت اور پی پی ایل انتظامیہ سے اپیل کی کہ ہمارے جائز مطالبات تسلیم کیئے جائیں،اگر مزید دیر کی گئی تو ہم اپنے احتجاج کے دائرہ کو مزید وسیع کرینگے۔