|

وقتِ اشاعت :   November 16 – 2017

کوئٹہ :  کوئٹہ کے علاقے کندھاری بازار میں بینک کو لوٹنے کی کوشش ناکام بنادی گئی پولیس نے 2ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیاجبکہ ایک فرارہونے میں کامیاب ہوگیاہے ۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روز مسلم کمرشل بینک کندھاری بازار میں مسلح افراد نے گھس کر بینک لوٹنے کی کوشش کی تاہم اس دوران پولیس نے بروقت پہنچ کر 2ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیاہے جبکہ ایک ڈاکو فرارہونے میں کامیاب ہوگیا ۔

ڈاکوؤں سے رقوم ،موبائل فونز اور بغیر نمبرپلیٹ کے موٹرسائیکل برآمدکرلئے گئے ہیں اس سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے ۔