|

وقتِ اشاعت :   November 16 – 2017

کوئٹہ: ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج کوئٹہ جناب راشد محمود نے جسٹس نواز مری قتل کیس میں نامزد نواب زادہ گزین مری کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری 10لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے پر منظور کرلی ۔

اس سلسلے میں فریقین کے وکلاء کی جانب سے گزشتہ روز دلائل مکمل کرلئے گئے تھے جسٹس نواز مری قتل کیس میں نواب زادہ گزین مری کی جانب سے پہلے عدالت عالیہ سے حفاظتی ضمانت حاصل کی گئی تھی بعدازاں انہوں نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری مذکورہ عدالت کے روبرو گزاری لیکن عدالت کے جج نے اس سے خارج کردیاتھا ۔

جس کے بعد نواب زادہ گزین مری نے اپنے کونسل ارباب طاہر ایڈووکیٹ اور کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ کے توسط سے عدالت میں درخواست بعدازگرفتاری دائر کررکھی تھی جس پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوئٹہ نے جمعرات کے روز فیصلہ سنادیا عدالت نے نواب زادہ گزین مری کے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری کو10لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے پر منظور کرلیا۔