|

وقتِ اشاعت :   November 17 – 2017

روزنامہ آزادی کوئٹہ ایک موثر اور معتبر اخبار جو بلوچستان بھرمیں قریہ قریہ ، بستی بستی اور ملک کے دیگر شہروں میں اپنے قارئین کو معلومات عامہ اور حقیقی صحافت کا پیغام پہنچا رہا ہے۔

دور جدید کے تقاضوں کے مطابق کاغذ سے اسکرین (سوشل میڈیا)پر پڑھنے کے لئے بھی پہلے آزادی کے صفحات منتقل ہوئے اور آج دنیا کے کونے کونے میں روزنامہ آزادی کے تمام صفحات پڑھے جا رہے ہیں۔
آزادی علم وفن ادبیات (مہینوں کی ایک دہائی کے بعد) ایک بار پھر آپ لوگوں کے ہاتھوں اور اسکرین پر آنکھوں کے سامنے موجود ہے۔ 
اس میں دوہرائے نہیں کہ ادب سے زندگی عبارت ہے۔ جہاں زندگی ہے ٗوہاں ادب ہے۔ ادب زندگی میں بکھرا پڑا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دل کے احساسات ، تاثرات اور جمالیات کی لہریں جو اٹھتی ہیں تو وہ اَلفاظ کے سانچے میں ڈھل کر ایک تخلیق کار کا شاہکار، مضمون، افسانہ ٗشعر، غزل اورنظم بن جاتی ہیں۔

ماضی کے قصے ہو ں یا دور جدید کی ترقی یہ سب علم وادب کے وسعت میدان سے نمودار ہوئے ہیں۔ایک لکھاری کی اندورنی کیفیت جب اظہار کے باعث الفاظ کے رنگ بکھرتی ہے تو یہی ادب بن جاتا ہے۔ ایک عوامی ادیب مسائل کو سامنے رکھ کر سچاخالص ادب تخلیق کرتا ہے،جس کے باعث اس کی معیاری تخلیق معاشرے کے سدھار کا باعث بنتی ہے۔

حقیقت یہی ہے کہ دنیا کے کسی بھی خطے کے ملک ومعاشر ے میں ادب ہی وہ آلہ ہے جس سے تبدیلی کا حصول ممکن ہے۔ ایک لکھاری ہی اپنے الفاظ کے ذریعے اخلاق ، شرافت ،شجاعت اور آزادی رائے کی راہ ہموار کر سکتا ہے۔

تو آئیے’’ آزادی ادب‘‘کو ایک بار پھر ابھار ا جارہا ہے۔ ہمارا ادبی صفحہ آپ لکھاریوں کے قلم وکاغذ اور کی بورڈ کے توسط سے لکھے گئے مضامین، افسانے، تبصرے،غزلیں، نظمیں ودیگر تخلیقی مواد کا منتظرہے۔ اپنی تحریریں بذریعہ ڈاک یا ای میل بھجوائیں۔ ہم آپ کے خیالوں کی کرنوں سے نکلے الفاظ،آزادی علم وفن کے کینوس پر آسمان کے تاروں کی مانند جگمگائیں گے۔ 

انچارج علم وفن ۔روزنامہ آزادی کوئٹہ ، پٹیل ہاؤسنگ سوسائٹی نذد ہیلپر ہسپتال ،سریاب روڈ کوئٹہ۔
Email:azadiadbiat@gmail.com