|

وقتِ اشاعت :   October 27 – 2017

خضدار: خضدار پولیس نے قومی شاہراہ سے جعلی کیپٹن کو تین ساتھیوں سمیت گرفتار کر کے گاڑی قبضے میں لے لی ڈی ایس پی خضدار عارف بلوچ نے مقامی صحافیوں کو بتایا کہ پولیس کو شہر اور قومی شاہراہ پرکڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

گزشتہ روز ہمیں خفیہ اطلاع ملی میں نے پولیس پارٹی جس میں ایس ایچ او صدر حاصل خان قمبرانی اور دیگر شامل تھے قومی شاہراہ پر گشت کر رہی تھی کہ ایک گاڑی جس پر ایمرجنسی لائٹ لگے ہوئے تھے کو مشکوک جان کر روکا گیا جس میں تین افراد سوار تھے پوچھنے پر اویس احمد ولد ڈاکٹر صدیق قوم کاکڑ خود کو کیپٹن ظاہر کرنے کا کہاتحقیق کے بعد معلوم ہوا کہ وہ کیپٹن نہیں ۔

پولیس نے انہیں ساتھیوں سمیت گرفتار کر کے ان کے گاڑی قبضے میں لے کر ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر51/2017 زیر دفعہ 484PPC/353/186/189/170/171 درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔