حکومت نے چینی برآمد کرنے کی اجازت نہیں دی: رانا تنویر حسین

| وقتِ اشاعت :  


وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہاہے کہ وفاقی حکومت نےچینی برآمد کی اجازت نہیں دی،شوگرملزایسوسی ایشن کی درخواست کا جائزہ لے رہے ہیں، چینی کی قیمت میں اضافےکا خدشہ ہوا تو برآمد کی اجازت نہیں دیں گے،چینی کی ہول سیل قیمت میں 2 سے 3 روپے اضافہ ہوا ہے۔



چلتی حکومت ختم کر کے ملک کو بحران میں دھکیلنے والے معافی مانگیں، امیر جماعت اسلامی

| وقتِ اشاعت :  


امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے ملک کے تمام فریقین و اسٹیک ہولڈرز کو مذاکرات کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک چلتی حکومت کو ختم کرکے ملک کو بحران میں دھکیلنے والی جماعتیں عوام سے معافی مانگیں۔



ملک میں جان بچانے والی ادویات کی شدید قلت پیدا ہوگئی

| وقتِ اشاعت :  


ملک بھر میں ایک بار پھر جان بچانے والی ادویات کی قلت ہوگئی، انسولین سمیت 27اہم ادویات میڈیکل اسٹورز پر دستیاب نہیں۔ دوسری جانب ڈریپ حکام نے دعوی کیا ہے کہ ملک میں ادویات کی کوئی بڑی قلت نہیں، سپلائی چین کے مسائل ہو سکتے ہیں۔



اسمگلنگ کی روک تھام میں آرمی چیف کی معاونت پر شکر گزار ہوں، شہباز شریف

| وقتِ اشاعت :  


وزیراعظم شہباز شریف نے کہا خیبرپختونخوا کے شہر ایبٹ آباد میں گزشتہ ہفتے دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے اہلکار کے گھر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر اسمگلنگ کا خاتمہ ضروری ہے، اسمگلنگ کی روک تھام میں آرمی چیف کی معاونت پر شکر گزار ہوں۔