ہمارے بچوں کی مسخ شدہ لاشیں ملتی ہیں ، نوجوان لاپتہ ہوتے ہیں، خاندان کو ان کا علم تک نہیں ہوتا ، چیف جسٹس بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس ہاشم خان کاکڑ نے کہا ہے کہ ہم بار کو ساتھ لیکر چلتے ہوئے وکلاء اور سائلین کے مسائل کے حل کو یقینی بناتے ہوئے انصاف فراہم کریں گے جو آئین کے تقاضے ہیں ان کو پورا کرتے ہوئے آگے بڑھیں گے اور کیسز کو جلد از جلد… Read more »



حکومت ہنی مون پیرڈ پر ہے، جان محمد جمالی

| وقتِ اشاعت :  


ڈیرہ اللہ یار: سابق اسپیکر بزرگ سیاستدان میر جان محمد خان جمالی نے کہاہے کہ صوبائی حکومت اب تک ہنی مون پیرڈ پر ہے۔ہنی مون پیرڈ مکمل ہونے کے بعد دیکھنا پڑے گا کہ حکومت کس ڈگر پر چل رہی ہے۔ بلوچستان میں ایم۔ پی۔ایز زور آور اور وزیراعلیٰ کمزور سائیڈ پر ہوتا ہے۔



بی ایس او پجارنے تربت میں جاری دھرنے کی حمایت کردی

| وقتِ اشاعت :  


تربت:  بی بی ایس او پجار تربت ذون کے ترجمان نے کہا ہے کہ ڈی بلوچ دھرنے اور ایم 8 شاہراہ پر شاپک دھرنے کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور نعیم رحمت اور عزیر بلوچ کی فِل فور رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں



اسلام آبادہائیکورٹ کے فل کورٹ اجلاس میں خط لکھنے والے 6 ججوں کی بھی شرکت

| وقتِ اشاعت :  


 اسلام آباد: چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں منعقدہ فل کورٹ اجلاس میں 6 ججوں کے خط کے معاملے پر دی گئیں تجاویز پر غور کیا گیا جبکہ شکایت کرنے والے تمام ججوں نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔



جنرل (ر) باجوہ سے پی ٹی آئی حکومت گرانے سے متعلق گفتگو، سینیئر صحافی نے اہم انکشاف کردیا

| وقتِ اشاعت :  


سینیئر صحافی مجیب الرحمان شامی کا کہنا ہے کہ شادی کی ایک تقریب میں ان کی سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ سے ملاقات ہوئی جس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت گرانے سے متعلق امریکا کے ساتھ مل کر سازش کے الزامات  پر ان کے ساتھ گفتگو ہوئی تھی۔



امریکا کا پاکستان کو ایران سے تجارتی معاہدوں پر پابندیوں کے خطرے سے آگاہ رہنے کا مشورہ

| وقتِ اشاعت :  


واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھو میلر نے پاک ایران تجارتی معاہدوں کے سوال پر جواب میں کہا کہ پاکستان کے خلاف امریکا ممکنہ پابندیوں کا جائزہ نہیں لے رہا تاہم ایران کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر پابندیوں کا خطرہ ہو سکتا ہے، تجارتی معاہدوں پر غور کرنے والوں کو ممکنہ پابندیوں کے خطرے سے آگاہ رہنے کا مشورہ دیتے ہیں۔



کوئی خفیہ مذاکرات نہیں ہو رہے، اگر پیغام آیا تو آگاہ کریں گے، چیئرمین پی ٹی آئی

| وقتِ اشاعت :  


چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کی نفی کی ہے۔ کوئی خفیہ مذاکرات نہیں ہو رہے، اگر مذاکرات کا پیغام آیا تو ہم سب کو آگاہ کریں گے۔