افغانستان اور ایران بارڈر کی بندش بلوچستان کی عوام کی ساتھ زیادتی ہے کوئٹہ بار

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر ملک عابد کاکڑ ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری چنگیز حئی بلوچ ایڈووکیٹ، نے افغانستان اور ایران بارڈر کی بندش بلوچستان کی عوام کی ساتھ زیادتی ہے بارڈر ٹریڈ پر پابندی کو بلوچستان کے عوام کی معاشی قتل عام قرار دیتے ہوئے اس کو مکمل مسترد کرتے ہیں ۔



بلوچستان کے سابق وزراء نے گاڑیاں واپس نہ کی تو مقدمات درج کرینگے، جان اچکزئی

| وقتِ اشاعت :  


نگراں وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ صوبائی کابینہ نے سابق وزرا ء سے گاڑیاں فوری واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سابق وزراء سے 45 گاڑیاں واپس لے لی گئی ہیں جبکہ 25 گاڑیاں اب بھی سابق وزراء کے پاس ہیں۔



کچھی میں زمین کے تنازعہ پرتصادم، 4 افراد جاں بحق

| وقتِ اشاعت :  


بولان:بلوچستان کے ضلع کچھی میں زمین پر تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے ضلع کچھی میں اراضی کے تنازعے پر متحارب قبائل کے مابین تصادم سے 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے ہیں۔



افغان مہاجرین بارے قانون کے مطابق مکمل تعاون کرینگے،نگران وزیراعلیٰ بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی سے قائم مقام افغان کونسل جنرل مولوی گل حسن کی ملاقات کی۔ملاقات میں پاک افغان تعلقات افغان مہاجرین کے مسائل سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ملاقات میں اتفاق کیاگیاکہ دونوں ممالک کے سرحدی علاقوں کے عوام کا مزہب زبان اور ثقافت ایک جیسی اور دیرینہ تعلقات قائم ہیں۔



بلدیاتی انتخابات کے طرح تمام الیکشن میں بھی کامیابی حاصل کرینگے ،چنگیز جمالی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹ: پاکستان پیپلز پارٹی بلو چستان کے صدر میر چنگیز خان جمالی اور جنرل سیکر ٹری روزی خان کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کابلوچستان کے بلدیاتی میں پہلے نمبر پر آنا سب عہدیداروں اور کارکنوں کی دن رات محنت کا نتیجہ ہے،اگر کوئٹہ کے بلدیاتی الیکشن میں کامیابی حاصل کی تو جنرل الیکشن میں کوئٹہ ڈسٹرکٹ کے اکثریتی حلقوں میں بھی کامیابی پاکستان پیپلز پارٹی کا مقدر بنے گی۔



نیشنل پارٹی کا سرحدی تجارت کی بندش کیخلاف تحریک چلانے کا اعلان ،16ستمبر کو دھرنے و مظاہرے ہونگے

| وقتِ اشاعت :  


تربت : نیشنل پارٹی نے بارڈر بندش کے خلاف 16ستمبر کو مظاہرے، جلسے اور دھرنوں کا اعلان کر دیا۔ یہ اعلان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی، نیشنل پارٹی کیچ کے صدر مشکورانور، بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے چیئرمین نے پریس کانفرنس کر تے ہوئے کیا۔