کوئٹہ: نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی زیر صدارت منعقدہ نگران صوبائی کابینہ کے دوسرے اجلاس میں کابینہ نے بلوچستان ماحولیاتی تحفظ ایکٹ 2012 کے سیکشن 32 کے ذیلی کے سیکشن 1 کے تحت متعلقہ محکمے کو مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کرنے کی منظوری دے دی نگران کابینہ نے شیخ زید اسپتال کوئٹہ میں انڈس اسپتال کے تعاون سے قائم کیے گئے پیڈز آنکالوجی کے لئے فنڈز کے اجراء کی منظوری دی گئی کابینہ اجلاس میں اس امرپر اتفاق کیا گیا کہ تمام عوامی نوعیت کے منصوبوں کو سرکاری سطح پر معاونت فراہم کی جائے گی جبکہ اس کے ساتھ ساتھ صوبے بھر میں ٹرشری کیئر اسپتالوں کو بھی مزید بہتر بنایا جائے گا
جتنا وقت ملا ہے بلوچستان کے عوام کی بہتری کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں گے،نگران وزیراعلیٰ بلوچستان
روزنامہ آزادی | وقتِ اشاعت :