این ایچ اے کوئٹہ کراچی شاہراہ کی تعمیر میں ناکام رہی ہے ، بلوچستان ہائیکورٹ

| وقتِ اشاعت :  


کو ئٹہ:عدالت عالیہ بلوچستان کیچ جسٹس عبداللہ بلوچ اور جسٹس روزی خان بڑیچ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کراچی-خضدار تا ژوب N-25 کے مقدمہ کی سماعت کی۔دو رکنی بینچ کے معزز ججز نے مشاہدہ دیا کہ یہ بات انتہائی قابل افسوس ہے کہ 19 ارب روپے حکومت ِپاکستان کی جانب سے ملنے کے باوجود نیشنل ہائی وے اتھارٹی کراچی سے خضدار اور کچلاک چمن روڈ N-25 پر تعمیرشروع کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے۔



گوادر میں امدادی سرگرمیوں کیلئے مطلوبہ فنڈز جاری کئے جائیں، مولانا ہدایت الرحمان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی سے ٹیلیفونک رابطہ، ضلع گوادر میں ہنگامی بنیاد پر امدادی کام شروع کرنے اور اس متعلق فوری رقوم ریلیز کرنے کا مطالبہ کیا



بلوچستان ہائیکورٹ نے وی آئی پی موومنٹ کے دوران راستوں،سکولز کی بندش پر پابندی عائد کردی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:عدالت عالیہ بلوچستان میں دائر حفاظتی پروٹوکول سے متعلق آئینی درخواست کی سماعت عدالت عالیہ کے قائمقام چیف جسٹس ہاشم خان کاکڑ نے ریاست کے آئینی سربراہوں، اہم شخصیات اور معززین کی حفاظت کو یقینی بنانے کو ریاست کی ذمہ داری قرار دی۔



نوشکی میں گیارہ افراد کے قتل کے الزام میں چار مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، سی ٹی ڈی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :بلوچستان کے ضلع نوشکی میں نو مزدوروں سمیت گیارہ افراد کے قاتلوں کا تاحال گرفتار نہیں کیاجاسکا ۔ پولیس، سی ٹی ڈی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعہ کے مختلف پہلووں پر تحقیقات کر رہے ہیں۔ نو شکی و ا قع میں چار مشتبہ افرادکو گر فتا ر کر لیا گیا ۔



دانش اسکول کا دائرہ کار بلوچستان تک بڑھایا جا رہا ہے، صوبے کی ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے،وزیراعظم

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ/اسلام آباد : وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے بارشوں سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لئے وفاقی حکومت صوبائی حکومت کے ساتھ کھڑی ہے ،وفاقی حکومت بلوچستان میں تعلیم کے فروغ کے لئے صوبائی حکومت کی ہر ممکن مدد کرے گی۔ یہ بات انہوں نے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی سے ملاقات کے دوران گفتگو کر تے ہوئے کہی،



الیکشن ٹربیونل نے انتخابی عذرداری کیس میں سرفرازبگٹی کے فریق بننے کی درخواست منطور کرلی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: الیکشن ٹربیونل نے وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی کے خلاف دائر انتخابی عذرداری کیس میں فریق بننے کی درخواست منظور کرلی۔الیکشن ٹریبونل میں بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 10ڈیرہ بگٹی میں مبینہ دھاندلی کے خلاف جمہوری وطن پارٹی کے رہنماء اور سابق صوبائی وزیر اور امیدوار نوابزادہ گہرام بگٹی کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔



کچھی میں بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ ہیں، ضلعی انتظامیہ

| وقتِ اشاعت :  


ڈھاڈر(نامہ نگار)ضلعی انتظامیہ کچھی کی جانب سے حالیہ بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال پر کڑی نظر مختلف علاقوں بلخصوص ناڑی ہیڈ ورکس کے مقام سے گزرنے والی سیلابی ریلے جس سے مختلف دیہاتوں کو خطرہ لاحق ہے کہ حوالے سے انتظامیہ نے غیر معمولی انتظامات اٹھارکھے ہیں



بلوچستان میں بارشوں کی غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات جاری ہیں ، ترجمان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: ترجمان حکومت بلو چستان شاہد رند نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بارشوں کی غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات جاری ہیں آسمانی بجلی و چھتیں گرنے کی وجہ سے اب تک صوبے میں 08 افراد جاں بحق 09 زخمی ہوئے نقصانات کی ابتدائی رپورٹس موصول ہوئی ہیں۔



وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میںبارش برسانے والا سسٹم داخل

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میںبارش برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا کوئٹہ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ بدھ سے صبح سے وقفے وقفے سے جاری ہے موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گوادر جیوانی، پسنی، کیچ (تربت)، آواران، چاغی (نوکنڈی، دالبندین)، پنجگور، خاران، واشک اور نوشکی میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند ایک مقامات پر بہت زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔



 اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاون،کوئٹہ سے 1536 سگریٹ کے سٹاکس اور 0.77 میٹرک ٹن چینی برآمد

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آبادکوئٹہ:حکومت پاکستان کا اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاون جاری کراچی سے 17 کپڑے کے تھان،ملتان سے 0.003 اور کراچی سے 0.011 ملی لیٹر ایرانی تیل ضبط کرلی ملکی معیشت کی بحالی کے لیے حکومت پاکستان کا اینٹی اسمگلنگ کریک ڈان جاری ہے۔آٹا،چینی،کھاد اورتیل جیسی اہم اشیا کی اسمگلنگ کے باعث عوام کو بدترین حالات کاسامنا کرنا پڑتا ہے