پنجرہ پل جلد عوام کی آمدرفت کیلئے بحال کردیا جائیگا، بیبرگ خان رند

| وقتِ اشاعت :  


بولان: ڈسٹرکٹ چیئرمین کچھی سردارزادہ میر بیبرگ خان رند نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کی مشکلات کا احساس ہے ضلعی انتظامیہ کچھی کے ساتھ ملکر انشاء اللہ جلد پنجرہ پل کا عارضی راستہ بحالی کرینگے انہوں نے این ایچ اے حکام کی کاکردگی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بے حس اور غفلت کے شکار این ایچ اے کو بلوچستان کے عوام کی مشکلات کا کوئی احساس نہیں کئی روز سے بین الاقوامی شاہراہ بولان بمقام پنجرہ پل کے مقام پر بندش کی وجہ سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ تاجر برادری اور کاروباری طبقے سے وابستہ افراد کو لاکھوں روپے نقصان اٹھانا پڑھ رہا ہے بے حسی کا عالم یہ ہے ۔



گوادر میں وومن پولیس اسٹیشن کا افتتاح کردیا گیا

| وقتِ اشاعت :  


گوادر: گوادر میں وومن پولیس اسٹیشن کا افتتاح کردیا گیا،اس سے قبل تربت اور کوئٹہ میں وومن پولیس اسٹیشن کھول دیے گئے، آئی جی پولیس بلوچستان،ڈی آئی جی پولیس مکران اور ایس ایس پی گوادر نے وومن پولیس اسٹیشن کا افتتاح کیا اس موقع پر ایک تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی کالج اور یونیورسٹیوں میں پڑھنے والی خواتین پولیس جوائن کرلیں انہوں نے کہا کہ ج گوادر میں بلوچستان کی تیسری وومن پولیس اسٹیشن کا قیام کیا گیا ہے ۔



غیربلوچستانیوں کے ہاتھوں ریکودک پروجیکٹ مکمل یرغمال بنی ہوئی ہے نیشنل پارٹی

| وقتِ اشاعت :  


نوکنڈی : نیشنل پارٹی چاغی کے پریس ریلیز میں کہاگیاہے کہ بیرک گولڈ کے سی ای او نے نوکنڈی وکوئٹہ میں اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ کئے گئے میٹنگزمیں یہ باور کرایاتھا کہ ریکودک میں سب سے پہلا حق مقامی آبادی یعنی ضلع چاغی پھر رخشان ڈویژن اور پھربلوچستان کے لوگوں کاہوگا اور یہ یقین دلایا تھا کہ کمپنی مقامی آبادی کو ترجیح دے گااورانھیں باقاعدہ شراکت داری دی جائیگی اورمقامی باصلاحیت نوجوانوں کو ٹریننگ دیکر پروجیکٹ کو چلانے میں مددگار بنائے جائے گے مگر حالات اب تک بلکل برعکس جارہے ہیں۔



عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کررہے ہیں، پاکستان مسلم لیگ ن

| وقتِ اشاعت :  


سبی:  پاکستان مسلم لیگ ن سبی ڈویژن کے صدر منیر احمدمسوری بگٹی نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت کا وژن لے کر اسمبلیوں میں عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کررہے ہیں ۔



غیر نمائدہ جماعت نیشنل پارٹی کیخلاف منفی پروپیگنڈہ کررہی ہے، کلثوم نیاز بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: نیشنل پارٹی کی صوبائی خواتین سیکرٹری کلثوم نیاز بلوچ نے گزشتہ روز ایک غیر و نام نہاد جماعت کی جانب سے پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے خلاف نازیبا الفاظ اور منفی پروپیگنڈے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی نے ڈاکٹر عبدالماک بلوچ کے قیادت میں بہت ترقیاتی کام کروائے جن کی کوئی ثانی نہیں ہے۔



احسان شاہ اپنی ناکامی کو ڈاکٹر مالک کیخلاف استعمال کررہے ہیں، نیشنل پارٹی پنجگور

| وقتِ اشاعت :  


پنجگو ر: نیشنل پارٹی ضلع پنجگور کی جانب سے کیچ میں ایک رکنی نام نہاد پارٹی اور روپت روپ گروپ کی جانب سے بلوچستان کے قد آوار سیاسی شخصیت لاکھوں مظلوم اور محکوم عوام کی ہردلعزیز رہنماء نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے خلاف جلوس میں نازیبا زبان استعمال کرنے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے اپنی ردعمل میں کہا کہ صوبائی وزیر صحت احسان شاہ اپنی پانچ سالہ تاریخ کی بدترین ناکامی کا ملبہ ایک ایسے سیاسی رہنماء کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کررہے ہیں جس نے اپنی ڈھائی سالہ دور اقتدار میں کیچ کا نقشہ بدل کرکے کیچ کو بلوچستان کے خوبصورت شہر میں تبدیل کرکے ثابت کردیا وہ ایک انتہائی باصلاحیت رہنماء ہے روپت روپ گروپ بلوچستان کے ہردلعزیز شخصیت ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی سیاسی اور عوامی مقبولیت سے گھبرا کر احسان شاہ گروپ اینڈ کمپنی بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے ۔



میرا ویژن پڑھا لکھا ، ترقی یافتہ بلوچستان ہے، نواب ثناء اللہ زہری

| وقتِ اشاعت :  


خضدار: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیر اعلی بلوچستان چیف اف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کرخ کے مقامی لیڈرشپ کو کامیاب گرینڈ شمولیتی پروگرام کرنے پر مبارک باد دیتے ہوئے ان کی کارکردہ گی کو سراہا ۔ان خیالات کا اظہار نواب ثناء اللہ خان زہری نے پیپلز پارٹی ضلع خضدار کے سینئر رہنماء میر جمعہ خان شکرانی سے ٹیلی فونک بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔



مون سون بارشوں میں بلوچستان سمیت دیگر صوبوں بھر میں ہونے والے نقصانات پر افسوس ہوا ہے، سردار یار محمد رند

| وقتِ اشاعت :  


سبی: رند قبائل کے سربراہ رکن صوبائی اسمبلی سینئر سیاست دان سردار یار محمد رند حالیہ مون سون بارشوں میں بلوچستان سمیت دیگر صوبوں بھر میں ہونے والے نقصانات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں رند قبائل متاثر یں کو کسی صورت بے یارو مدد گار نہیں چھوڑیں گے ۔



کچھی لیویز کی کارکردگی 21 لاپتہ مسافروں کو ریسکیو کر لیا

| وقتِ اشاعت :  


کچھی : کچھی لیویز کا بہترین اقدام، 21 لاپتہ مسافر بولان کے پہاڑی سلسلے سے بحفاظت نکال کر اپنے گھروں کو روانہ کردیا گیا۔گزشتہ دنوں مسلسل بارشوں کی وجہ سے سیلابی ریلے آنے سے پنجرہ پل کے مقام پر راستہ منقطع ہو گیا جس کی وجہ سے ہر قسم کی ٹریفک معطل ہوگئی۔ اسی دوران 21 مسافر جوکہ بولان کیخفیہ راستے سے بطرف کوئٹہ جانا چاہتے تھے۔