آواران کے تحصیل مشکے میں تعلیمی نظام درہم برہم، پچاس سے زیادہ اسکول بند،چیف سیکرٹری نوٹس لے،مشکے سول سوسائٹی

| وقتِ اشاعت :  


آواران نامہ نگار آواران کے تحصیل مشکے میں تعلیمی نظام درہم برہم ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مشکے سول سوسائٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ اس بات میں کوہی شک نہیں کہ ہر تندرست و توانا معاشرہ کی ترقی اور خوشحالی کا انحصار علم و دانشگاہ اور تعلیم پر منحصر ہے۔ اس لیے معاشرہ کے ہر طبقہ فکر کے لوگ اپنے تعلیمی و تربیتی نظام کے لیے ہمیشہ کوششیں کرتے ہیں۔ ماضی سے لیکر آج تک لوگوں کی یقین رہی ہے کہ تعلیم کے فروغ کے لئے فلسفیوں اور علماء نے بڑی محنت کی ہے اور ان کی مرہون منت ایک ہی معیار رہا ہے یعنی اہلیت و قابلیت۔جس کی بدولت آج قوموں نے بہت سی ایجادات کی اور دنیا میں بہت نام روشن کر چکے ہیں۔



بلوچستان میں سابق حکومت کے دور میں ملازمتیں فروخت ہوئی، کبیر محمد شہی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر سابق سینیٹر میر کبیر احمد محمد شہی نے کہا کہ پاکستان اپنی 76 ویں آزادی کا دن منا چکا ہے اور گزشتہ 75 سالہ ملک کی تاریخ میں بلوچستان میں نالائق کرپٹ نا اہل اور مسائل کے حل کے حوالے سے عاری حکومت کبھی نہیں دیکھی میں سمجھتا ہوں کہ گزشتہ 5 سالوں کے دوران بلوچستان میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں کہ حکومت کس کو کہتے ہیں جہاں پر گڈ گورننس انتظامی امور اور لوگوں کو زندگی کی بنیادی سہولیات روزگار تعلیم صحت پینے کا صاف پانی اور دیگر ضروریات زندگی کو آسان بنانے کے لئے کوئی میکانزم اور طریقہ کار نہیں تھا یہی وجہ ہے کہ میر عبدالقدوس بزنجو کو جب وزیراعلیٰ بنایا گیا



ڈھاڈر میں نامعلوم مسلح افراد 2خواتین کو قتل کر کے فرار

| وقتِ اشاعت :  


بولان:ڈھاڈر میں نامعلوم مسلح افراد 2خواتین کو قتل کر کے فرار ہو گئے۔پو لیس کے مطابق ہفتہ کو ڈھاڈر کے نواحی گاؤں کوٹ کھائی کے قریب گوٹھ فیض بخش میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر مسلح افراد نے آتشیں اسلحے سے مسماۃ(آ)اور مسماۃ (س) کو قتل کرکے فرار ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے ایس ایچ او ڈھاڈر ساجد علی سولنگی کی سربراہی میں نعشوں کو ضروری کاروائی کیلئے سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کردیا ایم ایس ڈاکٹر سیف اللہ مری اور دیگر ڈاکٹرز نے ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی تاہم قتل کی فوری وجوہات سامنے نہیں آ سکی ایس ایچ او ڈھاڈر نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق قتل کی وجوہات کا سراغ لگایا جائے گا۔



پر امن ماحول میں صاف شفاف انتخابات کا انعقاد نگران حکومتوں کی اولین زمہ داری ہے،نگران وزیراعلیٰ بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا ہے کہ پر امن ماحول میں صاف شفاف انتخابات کا انعقاد نگران حکومتوں کی اولین زمہ داری ہے،اپنے مینڈیٹ کے مطابق بلوچستان میں انتخابات کے انعقاد کے لئے پر امن اور سازگار ماحول کا قیام یقینی بنائیں گے،سیکورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے قانون نافذ کرنے والے ادارے مستعد متحرک اور فعال کردار ادا کریں۔یہ بات انہوں نے ہفتہ کو امن امان کی صورتحال متعلق منعقدہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔



وڈھ فریقین میں گو لہ باری و فا ئرنگ جاں بحق افراد کی تعداد 2ہوگی 3زخمی، قومی شا ہراہ پر ٹر یفک متا ثر بازار بند رہے

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:ضلع خضدار کے تحصیل وڈھ میں مینگل قبیلہ کے دو مسلح گروپس کے درمیان فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ چوتھے روز بھی جاری رہی،



نگران حکومت کے آتے ہی وڈھ میں حالات خراب اور لوگوں کو شہید کیا جارہا ہے ،بی این پی

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد :بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں نگران حکومت قائم ہوتے ہی ڈیتھ سکواڈ کے سربراہ کی جانب سے بے گناہ عبداللہ جان بارانزئی مینگل، امان اللہ شیخ مینگل کو قتل و غارت گری کا نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے،



بلوچستان ہائی کورٹ کا مسافر کوچز میں ٹریکنگ سسٹم نصب کرنیکا حکم

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جناب جسٹس نعیم اختر افغان اور جناب جسٹس گل حسن ترین پر مشتمل بینچ نے سیکرٹری وزارت مواصلات و دیگر کے خلاف دائر آئینی درخواست کی سماعت کی-