کلمہ کے نام پر کلمہ گو کا قتل سمجھ سے بالا تر ہے، سردار کمال خان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر و سابق رکن قومی اسمبلی سردار کمال خان بنگلزئی نے باجوڑ میں جمعیت علماء اسلام کے ورکرز کنونشن میں ہونے والے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کلمہ کے نام پر کلمہ گو کا قتل سمجھ سے بالا تر ہے۔



باجوڑ دھماکہ قابل مذمت ہے، سردار اختر مینگل

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سردار اختر جان مینگل نے جمعیت علمائے اسلام کے باجوڑ ورکرز کنونشن میں خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 40سے زائد افراد کی شہادت اور 200سے زائد کے زخمی ہونے پر تشویش اور یہ انتہائی دالخراش واقعہ ہے ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے-



سریاب کسی مخصوص جماعت کا نہیں سیاسی کارکنوں کا مرکز ہے،ڈاکٹر مالک

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے زیراہتمام بہت بڑے شمولیتی جلسہ نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی سربراہی میں زیارت گلی سریاب روڈ کوئٹہ میں منعقد ہوا،اس موقع پر سید سفیر شاہ ریاض احمد بنگلزئی سمیت بڑی تعداد میں سیاسی کارکنوں نے نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ،جان محمد بلیدی میر کبیر محمد شہی رحمت صالح بلوچ اسلم بلوچ خیربخش بلوچ یاسمین لہڑی یونس بلوچ بی ایس او کے بابل ملک اور کلثوم نیاز اور دیگر نے خطاب کیا،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ سیاست کرپشن لوٹ مار نوکریوں کی خریدوفروخت کا نام نہیں بلکہ سیاست سماجی تبدیلی کا نام ہے ۔



باجوڑ دھماکے کی مذمت،دہشتگرد مسلمان کہے جانے کے لائق نہیں،قدوس بزنجو

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ضلع باجوڑ میں جمعیت علماء اسلام کے جلسے پر ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے افسوسناک واقعے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔



جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ دہشتگردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے، وفاقی وزیر مولانا عبدالواسع

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر وفا قی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع نے کہاہے کہ جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ دہشتگردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے، باجوڑ میں جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں کی شہادت اور معصوم جانوں کا ضیاع قومی نقصان اور افسوسناک لمحات ہے جس سے برداشت نہیں کیاجاسکتاہے۔



وڈھ کشیدگی میں کمی کے باوجود تعلیم ادارے نہیں کھول سکے

| وقتِ اشاعت :  


وڈھ: وڈھ کشیدگی میں کمی کے باوجود تعلیم ادارے نہیں کھول سکے دو ہفتوں سے وڈھ بازار میں تعلیمی اداروں کے بندئش سے سینکڑوں کی بچوں کی تعلیم متاثر ضلعی انتظامیہ مسلے کے حل صرف قبائلی رہنماوں کے ہاتھوں میں دیکھ رہی اور اس امید کے ساتھ کہ قبائلی رہنما اس جنگی ماحول کو ختم کرنے میں کامیاب ہوں۔



سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی قابل مذمت ہے، حافظ محمدحسن شہاب

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: جمیعت علمائے اسلام بلوچستان کے صدر حافظ محمد حسن شہاب نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی اور بہاولپور یونیورسٹی میں شرمناک واقع کی مذمت کر تے ہوئے کہا کہ جامعہ بلوچستان سمیت پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی فیسوں میں کئے گئے اضافے کو واپس لیا جائے 19اکتوبر 2023کو کوئٹہ میں صوبائی سطح پر فکر طلباء کانفرنس منعقد کی جائے گی ۔



باجوڑ حملہ حباد نہیں دہشتگردی اور ریاست پر حملہ ہے،حافظ حمد اللہ

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ترجمان اور جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما حافظ حمداللہ نے باجوڑ میں ورکرز کنونشن میں ہونے والے دھماکے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جہاد نہیں۔