کراچی: رکن سندھ اسمبلی کی گاڑی کو نشانے بنا نے والے ملزمان کا تعلق بی این پی سے نہیں،واجہ جہانزیب بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے مر کزی سیکرٹری جنرل واجہ جہانزیب بلوچ نے کہا ہے کہ کراچی میں رکن سندھ اسمبلی کی گاڑی کو نشانے بنا نے والے ملزمان ملک نصیر شاہوانی کے رشتہ ضرور ہیں لیکن واقعے میں ملک نصیر شاہوانی کو بدنیتی کی بنیاد پر پھنسایہ جارہا ہے،



نوابزادہ میر ہارون رئیسانی کی نماز جنازہ کانک میں ادا کردی گئی

| وقتِ اشاعت :  


کانک : نوابزادہ میر ہارون رئیسانی کی نماز جنازہ کانک میں ادا کردی گئی نماز جنازہ میں سابق وزیر اعلیٰ چیف آف سراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی شریک کی نوابزادہ لشکری رئیسانی ،نوابزادہ رئیس رئیسانی،نوابزادہ میر یادگار رئیسانی نوابزادہ میر جمال رئیسانی سمیت دیگر سیاسی و قبائلی شخصیات کی نماز جنازہ میں شرکت کی… Read more »



محکمے کھیل میں تقرریوں کو چیلنج کرنے والی آئینی پٹیشن خارج

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :  بلوچستان ہائی کورٹ نے جسٹس محمد ہاشم کاکڑ اور جسٹس شوکت علی رخشانی کی سربراہی میں محکمہ کھیل کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے محکمے کے اندر کی گئی تقرریوں کو چیلنج کرنے والی آئینی پٹیشن کو خارج کر دیا درخواست گزاروں جہانزیب فیض اور فرید عبدالقیوم نے میرٹ لسٹ چھپانے اور کوئٹہ میں مخصوص قبائل کے حق میں مبینہ طور پر تقرری کے لیٹر جاری کرنے کے خلاف درخواست دائر کی تھی ان کا موقف تھا کہ ایسے اقدامات میرٹ اور انصاف کے اصولوں کے منافی ہیں۔



گوادر پورٹ کا نام بدلنا قبول نہیں کبیر محمد شہی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :  نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر سابق سینیٹر میر کبیر احمد محمدشہی نے قومی اسمبلی میں گوادر انٹرنیشنل ائرپورٹ کو سابق وزیر اعظم فیروز خان نون کے نام سے منسوب کرنے اور گوادر کے نام پر لاہور میں پاک چین یونیورسٹی کے قیام کی قراردادوں کے حوالے سے کہا ہے کہ اگر حکومت کے لیے گوادر ائرپورٹ کا نام بدلنا فرض عین ہے۔



مشکل حالات اور چیلنجز کے باوجود ملک میں پولیو وائرس پر قابو کئے ہوئے ہیں،ایمرجنسی آپریشن سینٹر

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  ملک سے پولیو کا خاتمہ ناگریز ہیں۔تمام متعلقہ اداروں کے تعاون، ٹیموں کی کوششوں،اہکاروں کی قربانیوں مشکل فیلڈ حالات اور خطرناک چیلنجز کے باوجود پاکستان میں پولیو وائرس کا پھیلاؤ کنٹرول میں ہے۔موثر منصوبہ بندی اور مشترکہ کوششوں سے 99فیصد پولیو کیسز ختم ہوچکے ہیں۔جبکہ باقی ماندہ کیسز بھی اس سال کے آخر تک… Read more »



قومی اسمبلی میں گمراہ کن قانون سازی کا خمیازہ سیاسی جماعتوں کوبھگتنا پڑے گا،نیشنل پارٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر مخدوم ایوب قریشی نے کہاہے کہ جس طرح موجودہ حکمرانوں گمراہ کن قانون سازی کررہے ہیں اس کا خمیازہ آنے والے وقتوں میں سیاسی جماعتوں کی قیادت اور کارکنوں کوہی بھگتنا پڑے گا حکومت ووٹ کی عزت اور پارلیمان کاوقاربحال کرنے کے بجائے اسٹیبلشمنٹ کے غیر آئینی اور غیر قانونی اقدامات کے خلاف بلند ہونے والی آوازوں کوپابندسلاسل کرنیکیلییاندھی قانون سازی کررہی ہے جو کہ ہراعتبار سے عوام اورجمہوریت دشمن اقدام ہے۔ یہ با ت انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی۔



گوادر ایئرپورٹ کا نام سابق وزیراعظم سے منسوب کرنا قبول نہیں،کوئٹہ بار

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر ملک عابد کاکڑ ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری چنگیز حئی بلوچ ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں گوادر میں بننے والا ایئر پورٹ کو بلوچستان کے سیاسی وارثین کی بجائے ایسے شخص کے نام سے منسوب کرنے جس کا بلوچستان سے کوئی تعلق نہیں اور گوادر کے نام سے لاہور میں یونیورسٹی قائم کرنے کے بیانات پر تشویش کا اظہار کر تے ہو ئے کہا ہے۔



سی پیک کے پر وجیکٹس بڑے صوبوں کو منتقل کرنا نفرت کی سیاست کو ہوا دینے کے مترادف ہے، مولانا ہدایت

| وقتِ اشاعت :  


گوادر : حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا ہے کہ سی پیک کے تمام بڑے پروجیکٹس کو ایک بڑے صوبے میں منتقل کرنا نفرت اور تعصب کی سیاست کو ہوا دینے کا مترادف ہے، قوموں کے درمیان نفرت کے خلاف ہیں، قومی اسمبلی میں ایک ہی دن میں پنجاب کے لئے 25 یونیورسٹیز کی منظوری اور بلوچستان میں ایک بھی یونیورسٹی کے لئے بل پاس نہیں کیا ۔



قومی تنظیم بی ایس او نے ہمیشہ جمہوری روایات کو پروان چڑھایا ہے،بی ایس او

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن بولان میڈیکل کالج یونٹ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت شال زون کے صدر نزیر بلوچ نے کی جبکہ مہمان خاص مرکزی سیکریٹری جنرل عظیم بلوچ اور اعزازی مہمانان سیکریٹری اطلاعات بالاچ قادر، مرکزی کمیٹی کے اراکین صمند بلوچ اور کریم شمبے تھے۔ اجلاس میں بی ایس او شال زون کے جنرل سیکریٹری عاطف بلوچ، پَنجگْور زون کے آرگنائزر ڈاکٹر محسن جمیل، گیاوادر زون کے صدر ساقا اقبال، سینئر رکن زرک بگٹی نے شرکت کی جبکہ اجلاس کی کاروائی بی ایم سی یونٹ کے آرگنائزر ڈاکٹر نسیم نے چلائی۔