جمعیت ملک میں خلافت راشدہ کے نظام کیلئے جدو جہد کررہی ہے ،غفور حیدری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سینیٹر مولانا عبد الغفور حیدری ،مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا مفتی محمد روزی خان ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ ضلعی معاون سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد طاہر توحیدی یونٹ کے جنرل سیکرٹری مولانا راز محمد محمد حسنی مولانا عبدالمنان سعادت مولانا محمد صادق مولانا عبدالغفار مولانا مفتی شیر محمد حقانی مولانا مفتی محمد سلیمان مولانا قاری عبدالخالق ودیگر نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ایک عالمگیر جماعت ہے ۔



عقیدہ ختم نبوت اسلام کا بنیادی اساسی اور قطعی عقیدہ ہے،مولانا اسماعیل

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت پاکستان کے مرکزی رہنما ء مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کا بنیادی اساسی اور قطعی عقیدہ ہے،عالم کفرمختلف حربے استعمال کرکہ مسلمانوں کے جذبات سے کھیل رہا ہے،31 اگست کو کوئٹہ میں عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا ۔



مانجھی پورکے علاقے میں ایک ہی خاندان کی 3بچیاں واٹر کورس میں ڈوب کر ہلاک ہو گئیں

| وقتِ اشاعت :  


مانجھی پور :  مانجھی پورکے علاقے میں ایک ہی خاندان کی 3بچیاں واٹر کورس میں ڈوب کر ہلاک ہو گئیں تفصیلات کے مطابق مانجھی پور کے نواحی گاوں پیاراخان بگٹی میں 3 بچیاں واٹر کورس میں ڈوب کر ہلاک ہو گئیں ۔



بارشوں سے حب ڈیم مکمل بھرگیا

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: سندھ اور بلوچستان کے پہاڑی سلسلے میں حالیہ بارشوں سے حب ڈیم پانی سے مکمل بھر گیا جس کے اسپل ویز سے پانی کا اخراج کسی بھی وقت شروع ہو سکتا ہے۔ واپڈا ذرائع کے مطابق حب ڈیم کے اسپل ویز سے از خود پانی کے اخراج کے لیے صرف ڈیڑھ انچ کی سطح باقی ہے اور حب ڈیم سے اضافی پانی کسی بھی وقت اسپل ویز سے از خود ندی میں گرنے لگے گا۔



بلوچستان میں نوآبادیاتی ظلم اپنی انتہائوں کو پہنچ چکا ہے بی ایس او

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ بلوچستان میں نوآبادیاتی ظلم اپنی انتہائوں کو پہنچ چکا ہے دہائیوں سے اپنے وسائل سے بلوچ قوم کو محروم رکھا گیا ۔



کوئٹہ میں ساتویں محرم الحرام کا شبیہ ذوالجناح کاماتمی جلوس برآمد

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ساتویں محرم الحرام کا شبیہ ذوالجناح کاماتمی جلوس امام بارگاہ کلاں پرنس روڈسے برآمد ہوا جلوس کی سیکورٹی پر 5 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکاروں سمیت ایف سی بی سی لیویز اہلکار تعینات کئے گئے تھے جبکہ پاک فوج کو اسٹینڈ بائی رکھا گیا تھا وزیر داخلہ نے جلوس سے قبل روٹس پر سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کر دیا ۔



افسران کی کارگردگی بہتر بنانے میں تربیت کا بہت اہم کردار ہے، الیکشن کمشنر

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان شریف اللہ نے کہا ہے کہ افسران کی کارگردگی بہتر بنانے میںتربیت کا بہت اہم کردار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان کے دفتر میں منعقدہ تین روزہ الیکشن مینیجمنٹ کورس کے شرکا سے خطاب کے دوران کیا۔