وڈھ کےضمنی انتخابات میں ایک مر تبہ پھردھاندلی کی تیاری کی جاری ہے ،ساجد ترین

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈو کیٹ نے کہا ہے کہ 8فروری کو ہو نے والے عام انتخابات کو ناصرف عوام بلکہ عالمی تنظیموں نے بھی مستردکر دیا ہے ، 21اپریل کووڈھ میں ہو نے والے ضمنی انتخابات میں ایک مر تبہ پھردھاندلی کی تیاری کی جاری ہے ،غیر جانبدار عملے کے بغیر وڈھ میں صاف شفاف الیکشن کروانا ممکن نہیں ،عام انتخابات کے بعد لوگوں کا الیکشن سے اعتماد اٹھ چکا ہے ۔



بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے فصلات ،سڑکیں بہہ گئیں، کچے مکانات منہدم ، ساحلی شہرگوادر پانی میں ڈوب گیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ +اندرون بلوچستان :بلوچستان کے مختلف شہروں میں موسلادار طوفانی بارشوں سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا گزشتہ رات سے شروع ہونے والی بارشوں سے کھڑی فصلات اور رہائشی مکانات کو شدید نقصان ندی نالوں میں طغیانی کچے راستے بہہ گئے متعدد مکانات کی دیواریں زمین بوس ہوگئیں۔ گوادر میںگذشتہ شب سے جاری موسلادار بارش سے گوادر شہر کے کئی علاقے پانی میں ڈوب گئے اور پانی رہائشی گھروں میں داخل ہوگیا،سیلابی ریلہ سے پاک افغان بارڈر پر درجن سے زائد دیہاتوں کا رابطہ پاکستان سے منقطع ہوگیا ہے



این ایچ اے کوئٹہ کراچی شاہراہ کی تعمیر میں ناکام رہی ہے ، بلوچستان ہائیکورٹ

| وقتِ اشاعت :  


کو ئٹہ:عدالت عالیہ بلوچستان کیچ جسٹس عبداللہ بلوچ اور جسٹس روزی خان بڑیچ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کراچی-خضدار تا ژوب N-25 کے مقدمہ کی سماعت کی۔دو رکنی بینچ کے معزز ججز نے مشاہدہ دیا کہ یہ بات انتہائی قابل افسوس ہے کہ 19 ارب روپے حکومت ِپاکستان کی جانب سے ملنے کے باوجود نیشنل ہائی وے اتھارٹی کراچی سے خضدار اور کچلاک چمن روڈ N-25 پر تعمیرشروع کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے۔



گوادر میں امدادی سرگرمیوں کیلئے مطلوبہ فنڈز جاری کئے جائیں، مولانا ہدایت الرحمان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی سے ٹیلیفونک رابطہ، ضلع گوادر میں ہنگامی بنیاد پر امدادی کام شروع کرنے اور اس متعلق فوری رقوم ریلیز کرنے کا مطالبہ کیا



بلوچستان ہائیکورٹ نے وی آئی پی موومنٹ کے دوران راستوں،سکولز کی بندش پر پابندی عائد کردی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:عدالت عالیہ بلوچستان میں دائر حفاظتی پروٹوکول سے متعلق آئینی درخواست کی سماعت عدالت عالیہ کے قائمقام چیف جسٹس ہاشم خان کاکڑ نے ریاست کے آئینی سربراہوں، اہم شخصیات اور معززین کی حفاظت کو یقینی بنانے کو ریاست کی ذمہ داری قرار دی۔



نوشکی میں گیارہ افراد کے قتل کے الزام میں چار مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، سی ٹی ڈی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :بلوچستان کے ضلع نوشکی میں نو مزدوروں سمیت گیارہ افراد کے قاتلوں کا تاحال گرفتار نہیں کیاجاسکا ۔ پولیس، سی ٹی ڈی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعہ کے مختلف پہلووں پر تحقیقات کر رہے ہیں۔ نو شکی و ا قع میں چار مشتبہ افرادکو گر فتا ر کر لیا گیا ۔



دانش اسکول کا دائرہ کار بلوچستان تک بڑھایا جا رہا ہے، صوبے کی ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے،وزیراعظم

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ/اسلام آباد : وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے بارشوں سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لئے وفاقی حکومت صوبائی حکومت کے ساتھ کھڑی ہے ،وفاقی حکومت بلوچستان میں تعلیم کے فروغ کے لئے صوبائی حکومت کی ہر ممکن مدد کرے گی۔ یہ بات انہوں نے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی سے ملاقات کے دوران گفتگو کر تے ہوئے کہی،



الیکشن ٹربیونل نے انتخابی عذرداری کیس میں سرفرازبگٹی کے فریق بننے کی درخواست منطور کرلی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: الیکشن ٹربیونل نے وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی کے خلاف دائر انتخابی عذرداری کیس میں فریق بننے کی درخواست منظور کرلی۔الیکشن ٹریبونل میں بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 10ڈیرہ بگٹی میں مبینہ دھاندلی کے خلاف جمہوری وطن پارٹی کے رہنماء اور سابق صوبائی وزیر اور امیدوار نوابزادہ گہرام بگٹی کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔