کورونا سے متاثرہ برطانوی وزیرِاعظم کی حالت بدستور خراب، اسپتال منتقل

| وقتِ اشاعت :  


لندن: برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو گزشتہ روز لندن کے ایک مقامی اسپتال میں منتقل کردیا گیا کیونکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے دس دن بعد بھی ان میں کورونا وائرس کی علامات مسلسل موجود تھیں اور ان کی طبیعت بدستور خراب تھی۔



کورونا وائرس نے شیروں کا شکار بھی شروع کردیا

| وقتِ اشاعت :  


نیویارک: انسانوں کے علاوہ بلی اور کتے کو متاثر کرنے کے بعد اب ناول کورونا وائرس نے شیروں کا شکار کرنا بھی شروع کردیا ہے۔ نیویارک کے ’’برونکس چڑیا گھر‘‘ میں چار سالہ شیرنی ’’نادیہ‘‘ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ اسے ’’ملایا‘‘ کے علاقے سے امریکا درآمد کیا گیا تھا۔



گرمی میں بھی کورونا وائرس پھیلنا خارج از امکان نہیں، چینی ماہرین

| وقتِ اشاعت :  


لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے چین کے ڈاکٹروں اور ماہرین کے وفد نے ملاقات کی جس میں کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لئے دو طرفہ تعاون اورمشترکہ کاوشوں کو فروغ دینے پر اتفاق ہوا۔ چینی میڈیکل ٹیم نے کورونا وباکی روک تھام کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں صوبائی حکومت کے… Read more »



عالمی برادری پابندیوں کے خاتمے کیلئے امریکا پر دباؤ ڈالے، ایران

| وقتِ اشاعت :  


ایران نے امریکا کی جانب سے طبی پابندیوں کے نتیجے میں ورلڈ پبلک ہیلتھ کو ’غیرمعمولی‘ خطرہ قرار دیتے ہوئے عالمی برادری زور دیا ہے کہ وہ پابندیوں کے خاتمے کے لیے واشنگٹن پر دباؤ ڈالے۔



کورونا وائرس متاثرین کی یاد: چین میں ایک روزہ سوگ، 3 منٹ کی خاموشی

| وقتِ اشاعت :  


بیجنگ: چین میں کورونا وائرس سے متاثر و ہلاک ہونے والے مریضوں اور طبّی عملے کی یاد میں ایک روزہ سوگ جاری ہے۔ اس دوران چین اور دنیا بھر میں چینی سفارت خانوں پر چینی پرچم سرنگوں ہے جبکہ چین کے مقامی وقت کے مطابق آج صبح ٹھیک 10 بجے پورے ملک میں مکمل خاموشی اختیار کی گئی۔