سابقہ حکومت کو قوم پرستوں نے یر غمال بنا یا تھا ،حکومتی و اتحادی جماعتیں

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن) ، مسلم لیگ(ق)، عوامی نیشنل پارٹی اور اپوزیشن رہنماؤں نے صوبے میں حکومت کی تبدیلی میں دوسری جماعتوں کے ملوث ہونے اور اراکین وزراء کی دوسری جماعت میں شامل ہونے کی خبروں کی تردید کر تے ہوئے کہا ہے کہ ہم آنیوالے الیکشن میں اتحاد کے ذریعے ایک پلیٹ فارم سے حصہ لیں گے ۔



افغان مہاجرین کے قیام کی مدت میں توسیع نہ کرنیکا فیصلہ پنا ہ گزینوں کی جلد واپسی کا بندوبست کیا جائے ،وزیرخارجہ

| وقتِ اشاعت :  


پشاور:  پاک امریکا تعلقات میں تعطل کے بعد ایک مرتبہ پھر پاکستان میں مقیم 14 لاکھ رجسٹرڈ افغان مہاجرین پر توجہ مرکوز ہوگئی ہے کیونکہ وفاقی حکومت نے ان کی واپسی کے لیے ایک ہنگامی پلان بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔



ابھی احتجاج کی ابتدا ہے ہم اسے انتہا تک لے جائیں گے، طاہر القادری

| وقتِ اشاعت :  


لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ ہم قانون ہاتھ میں لینے کے لئے نہیں جمہوریت کے لئے جمع ہوئے ہیں اگر امن توڑنا ہوتا تو نوازشریف اور شہباز شریف کو  جاتی امرا سے باہر قدم رکھنے کی جرات نہ ہوتی جب کہ یہ تو ابھی احتجاج کی ابتدا ہے ہم اسے انتہا تک لے جائیں گے۔



پاکستان کو جاتی امرا کے ’مجیب الرحمان‘ سے خطرہ ہے،آصف زرداری

| وقتِ اشاعت :  


 لاہور: پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین  نے کہا ہے کہ اس ملک کو سب سے زیاد خطرہ جاتی امرا سے ہے جب کہ نوازشریف نے خود کہہ دیا کہ انہیں ملک کو دولخت کرنے والا ’شیخ مجیب الرحمان‘ بنایا جارہا ہے۔



قیوم سومرو پر خریدو فروخت کا الزام غلط ہے ،بلوچستان اسمبلی مدت پوری کریگی ،قدوس بزنجو

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کا سینیٹر عبدالقیوم سومرو دس سالوں سے دوست ہے ، ان پر خرید و فروخت کا الزام دررست نہیں ،بلوچستان میں اتنی محنت کرکے حکومت اسمبلی توڑنے کیلئے نہیں بنائی ، بلوچستان اسمبلی اپنی آئینی مدت پوری کرے گی



پاکستان افغان جنگ میں قربانی کا بکرا نہیں بنے گا ، وزیردفاع

| وقتِ اشاعت :  


 اسلام آباد: وزیردفاع خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ امریکا افغانستان میں ناکام ہوتا نظر آ رہا ہے اور اپنی ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہا ہے لیکن ہم افغان جنگ میں قربانی کا بکرانہیں بنیں گے جب کہ ہم کسی کی دھمکی سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔



زرداری، قادری اور عمران 17جنوری کو ایک کنٹینر پر ہونگے ، پی پی

| وقتِ اشاعت :  


لاہور :  پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے ورثاء کو انصاف دلانے کے لئے ہمارا احتجاج پرامن ہوگا اوراگر طاقت کا استعمال کیا گیا تو مقابلہ کرنا اور جواب دینا جانتے ہیں۔



وقت کم ہے مسائل زیادہ،افسر شاہی سستی نہ دکھائیں اسمبلی مدت پوری کریگی ،سینٹ انتخابات وقت پر ہونگے، قدوس بزنجو

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ اسمبلی اپنی آئینی مدت پوری کریگی سینٹ اور عام انتخابات مقررہ وقت پر ہونگے صوبے میں دہشت گردی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی مسلم لیگ(ن) کے ارکان اسمبلی اپنی پارٹی پالیسی کے مطابق چلیں گے