آئین اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے دی گئی اسپیکر کی رولنگ کوتحفظ نہیں دیتا، تفصیلی فیصلہ

| وقتِ اشاعت :  


لاہور ہائیکورٹ کے تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اسپیکر ماورائے آئین اقدام کرے گا تو آئینی دائرہ اختیار میں عدالت اس پر نظر ثانی کر سکتی ہے، آئین اسپیکر کی کسی ایسی رولنگ کو تحفظ نہیں دیتا جو اختیارات کا ناجائز استعمال کر کے دی گئی ہو، سپریم کورٹ نے بھی قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کے حالیہ اختیارات سے تجاوز کرنے کے اقدام کو کالعدم کیا ہے۔



آرمی چیف ایکسٹینشن نہیں چاہتے، وہ وقت پر ریٹائر ہوں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر

| وقتِ اشاعت :  


راولپنڈی میں پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں ترجمان  پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار  نے کہا کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر باجوہ توسیع مانگ ہے ہیں اور نہ اسے قبول کریں گے وہ 29 نومبر 2022 کو وقت پر ریٹائر  ہوں گے۔



متحدہ اپوزیشن پنجاب میں بھی کامیابی کیلئے پرامید، ابتدائی فارمولے پر کام جاری

| وقتِ اشاعت :  


وفاق کے بعد پنجاب میں بھی متحدہ اپوزیشن کامیابی کے لیے پرُامید ہے اور متحدہ اپوزیشن کے نامزد وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی سربراہی میں ابتدائی فارمولے پر کام بھی شروع کر دیا گیا ہے۔



بیوروکریسی پر واضح کر دیا ہے میرٹ سے ہٹ کر کام کہوں تو منع کر دیں، وزیراعظم

| وقتِ اشاعت :  


وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اب پنجاب اسپیڈ نہیں پاکستان اسپیڈ ہوگی، متحدہ ارکان سے مل کر آیا ہوں،کل مزار قائد جاؤں گا، ن لیگ کی سوچ ہے کہ اصلاحات کریں اور الیکشن میں جائیں۔



اداروں کے خلاف مہم چلانے والے قانون کی گرفت میں ضرور آئیں گے، وزیراعظم

| وقتِ اشاعت :  


 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیاسی سرگرمیوں کی سب کو اجازت ہے مگر انتشار پھیلانے والے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے، اداروں کے خلاف مہم چلانے والے قانون کی گرفت میں آئیں گے۔



عمران خان نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا

| وقتِ اشاعت :  


سابق وزیراعظم عمران خان نے شہباز شریف کے وزیراعظم منتخب ہونے سے قبل ہی قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے آفیشل ٹوئٹر  اکاؤنٹ پر عمران خان کا استعفیٰ جاری کیا گیا۔ عمران خان کے استعفے میں لکھا کہ ہے وہ قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی… Read more »