مادری زبانوں کی ترقی ترویج کیلئے اہل علم لوگ کردار ادا کریں ، بی این پی

| وقتِ اشاعت :  


سلام آباد: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت ایم این اے آغا حسن بلوچ نے کہا ہے کہ ہم سب پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ مادری زبانوں کے دن کی مناسبت سے بلوچ قومی زبانوں کی ترقی و ترویج اور فروغ کیلئے اپنی کوششوں کو بروئے کار لاکر زبانوں کی ترقی کیلئے عملی اقدامات کریں، تحریر ‘ تقاریر میں اپنی زبانوں کو زیادہ سے زیادہ اہمیت دیں بلوچوں کی چار بڑی زبانیں زبوں حالی کا شکار ہیں تمام طبقہ فکر‘ اہل قلم و اہل ادب کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ بلوچی ‘ براہوئی ‘ کھیترانی اور دہواری زبان جن کی تاریخ ہزاروں سالوں پر محیط ہے ،ہماری کوشش ہونی چاہئے کہ بولنے ‘ لکھنے میں زبانوں کو اہمیت دیں ،بلوچستان میں پشتو‘ فارسی ‘ ہزارگی سمیت دیگر زبانیں بولی جا رہی ہیں وہ بھی بلوچستان کے سرزمین کی زبانیں ہیں ان کی ترقی و ترویج کیلئے بلوچستان نیشنل پارٹی جدوجہد کر رہی ہے ہم چاہتے ہیں کہ مادری زبانوں کو پرائمری کی سطح پر رائج کیا جائے وہ اقوام ہی تاریخ کا حصہ رہتی ہیں جو اپنے اپنی زبان ‘ ثقافت ‘ مثبت روایات ‘ رسم و روائج کی خاطر عملی جدوجہد کرتی ہیں ۔



پشاور سے ایک شخص کے ذریعے ارکان کو دباؤ میں لانے کی کوشش کی جارہی ہے، ن لیگ

| وقتِ اشاعت :  


پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد ہر سیاسی جماعت کا آئینی اور قانونی حق ہے لیکن پشاور سے ایک شخص کے ذریعے ارکان کو دباؤ میں لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔