پارک لین ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی

| وقتِ اشاعت :  


سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف پارک لین ریفرنس میں نیب کا گواہ پیش نہ ہونے پر سماعت بغیر کارروائی 17 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان نے سابق صدر آصف زرداری کے خلاف پارک لین ریفرنس کی سماعت کی ۔



24 سال بعد آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری

| وقتِ اشاعت :  


 لاہور: 24 سال بعد آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ 1998 کے بعد یہ آسٹریلیا کا پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا۔ مہمان ٹیم آئندہ سال مارچ اپریل میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔ دورے میں 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ شامل ہے۔



جماعت اسلامی کا پینڈورا پیپرز معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع

| وقتِ اشاعت :  


جماعت اسلامی نے پینڈورا پیپرز میں سامنے آنے والے ناموں کے خلاف کارروائی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پینڈورا پیپرز کے معاملے پر سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی ہے کہ پانامہ کیساتھ پینڈورا لیکس میں شامل افراد کیخلاف بھی تحقیقات کی جائیں ۔



سیاست میں سب کچھ ممکن ہے، خورشید شاہ

| وقتِ اشاعت :  


پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ سیاست میں سب کچھ ممکن ہے، سیاست میں کوئی بھی فیصلہ آخری نہیں ہوتا۔سکھرکی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی پی خورشید شاہ نے کہا کہ پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی کا پارلیمنٹ میں حکومت کے خلاف ایک ہی موقف ہے، اب استعفے سے متعلق ہماری بات کو ہی فالو کیا جارہا ہے۔



6 سے 8 ماہ میں عالمی قیمتیں نارمل ہونا شروع ہو جائیں گی، فواد چوہدری

| وقتِ اشاعت :  


 اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کہتے ہیں کہ6 سے 8 ماہ میں عالمی قیمتیں نارمل ہونا شروع ہو جائیں گی ۔اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی کورونا کے خلاف شاندار حکمت عملی کو پورے دنیا نے سراہا، اس حکمت عملی کی بدولت آج ہم دنیا کے مقابلے میں بہت بہتر حالات میں ہیں، سیاسی مخالفین کا کام مایوسی اور جھوٹ پھیلانا ہے ، پاکستان کسی علیحدہ سیارے پر نہیں ہے، تحریک انصاف کے کارکنان حقائق بیان کرنے میں کردار ادا کریں۔



انکم ٹیکس اور جی ایس ٹی دینا ہوگی، باقی تمام ٹیکس ہم نکال دینگے: ترین

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ شوکت ترین نے کہا ہےکہ انکم اور جی ایس ٹی دینا ہوگی، باقی تمام ٹیکس ہم نکال دیں گے۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ پاکستان بھرکے تاجر مجھے ملنے آئے تھے، تاجروں کو کہا کہ ٹیکس تو ہم سب نے دینا ہے کیونکہ اگرآپ ٹیکس نہیں دیتے توآپ کو ووٹ کا بھی کوئی حق نہیں۔



چیف جسٹس پاکستان کرک مندر میں دیوالی کی تقریب میں شریک ہونگے

| وقتِ اشاعت :  


چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد آج کرک مندرمیں دیوالی کی تقریب میں شریک ہوں گے۔چیف جسٹس گلزار احمد پاکستان ہندو کونسل کی دعوت پر تقریب میں شرکت کریں گے۔سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں مندر جلائے جانے پر ازخود نوٹس لیا تھا۔



ہر چیز خفیہ ہے، حکومت کالعدم تنظیم سے معاہدے کا بتائے، شہباز شریف

| وقتِ اشاعت :  


مسلم لیگ نون کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہر چیز خفیہ ہے، حکومت بتائے کالعدم تنظیم سے کیا معاہدہ کیا ہے۔قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے پر شہبازشریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کالعدم تنظیم سے معاہدے کے بارے میں حکومت پارلیمان میں آکر بتائے۔



امریکا نے 20 ماہ کی پابندی کے بعد بین الاقوامی سرحدیں کھول دیں

| وقتِ اشاعت :  


امریکا میں سفری پابندیاں ختم ہونے کے باعث سرحد پار سے ہوائی اور زمینی سفر کے ذریعے بڑی تعداد میں غیر ملکیوں کی آمد متوقع ہے، امریکا میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے نمٹنے کے لیے پہلی بار 2020 میں دنیا بھر سے سفر کرنے والوں کے ملک آنے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ امریکی ائیر لائن کو توقع ہے کہ رواں ہفتے پیر کو گزشتہ ہفتے کے 20 ہزار مسافروں کے مقابلےدگنی تعداد میں دنیا بھر سے مسافر امریکا پہنچیں گے۔



پاکستان میں کورونا سے مزید 9 اموات، 449 نئے کیسز بھی رپورٹ

| وقتِ اشاعت :  


پاکستان میں کورونا سے مزید 9 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 449 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 41709 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 449 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 9 ہلاکتیں ہوئیں۔