اختیار ہوتا تو بھارت سے جیت پر آج چھٹی کا اعلان کردیتا، شیخ رشید

| وقتِ اشاعت :  


وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کرکٹ کے میدان میں کل پاکستان کی بہت بڑی فتح تھی، میرا تو ورلڈ کلپ ہوگیا جس میں شاہین کامیاب قرار پائے ہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کامیابی پر مبارک باد دیتا ہوں، اچھا ہوا کہ کنٹینرز ہٹادیے ورنہ معلوم نہیں کیا ہوتا کیونکہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں کل تاریخی جشن منایا گیا۔



شہباز شریف کا قرض کے لیے آئی ایم ایف کی شرائط پارلیمنٹ میں لانے کا مطالبہ

| وقتِ اشاعت :  


لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے قرض کے لیے آئی ایم ایف کی شرائط پارلیمنٹ میں لانے کا مطالبہ کردیا۔اپنے بیان میں قومی اسمبلی مین اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ قومی معیشت کوبرباد کررہا ہے اور مہنگائی بے قابو ہوچکی ہے، مہنگائی کی طرح ڈالر میں مسلسل اضافے پر حکمران مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں،



سپریم کورٹ کا ایک ہفتے میں نسلہ ٹاور کو دھماکے سے گرانے کا حکم

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: سپریم کورٹ نے ایک ہفتے میں نسلہ ٹاور کو گرانے کا حکم دے دیا۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں نسلہ ٹاور سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے ایک ہفتے میں نسلہ ٹاور کو گرانے کا حکم دیا۔



سوڈان میں فوجی بغاوت، وزیراعظم گھر میں نظر بند

| وقتِ اشاعت :  


سوڈان میں فوجی بغاوت کے بعد وزیراعظم عبداللّٰہ حمدوک کو گھر میں نظر بند کر دیا گیا، خرطوم میں شہریوں کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی گئی، جمہوریت پسند گروپ نے ہڑتال اور سول نافرمانی کا اعلان کر دیا۔



وزیر اعلیٰ سندھ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں فوری طلب

| وقتِ اشاعت :  


سپریم کورٹ نے تجاوزات کے خاتمے سے متعلق کیس میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو طلب کرلیا، چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ ایڈووکیٹ جنرل سندھ وضاحت نہیں دے سکتے، بیٹھ جائیں، عدالت وزیراعلیٰ سندھ کو بلا رہی ہے۔



بیوی سے تنگ شخص پولیس اسٹیشن پہنچ گیا، جیل جانے کی درخواست

| وقتِ اشاعت :  


روم: منشیات کیس میں بطور سزا گھر میں نظر بند شخص بیوی سے تنگ ہوکر پولیس اسٹیشن پہنچ گیا اور جیل جانے کی درخواست کردی۔ اٹلی میں منشیات کیس میں سزا کے طور پر گھر میں نظر بند ایک شخص نے پولیس اسٹیشن جاکر درخواست کی کہ اسے جیل کی سلاخون کے پیچھے بند کردیا جائے، کیوں کہ گھر میں اپنی بیوی کے ساتھ زندگی بسر کرنا محال ہوچکا ہے۔



سردیوں میں ایک بار پھر گیس کا بحران متوقع

| وقتِ اشاعت :  


 اسلام آباد: پاکستان میں مسلسل تیسرے سال موسم سرما میں گیس کا بحران سر پر آچکا ہے۔گیس کے کم ہوتے ذخائر، ایل این جی کی مناسب مقدار میں خریداری میں ناکامی کی وجہ سے یہ سردیاں بھی عوام کے لیے گذشتہ سردیوں سے مختلف نہیں ہوں گی، بلکہ اس برس ایل این جی کی بلند عالمی قیمت کی وجہ سے گیس کا بحران مزید شدید ہونے کا امکان ہے۔ ایل این کی قیمت اور دستیابی توانائی کے شدت اختیار کرتے بحران کا صرف ایک عنصر ہے۔



مہنگائی اللہ کی طرف سے آتی ہے، پی ٹی آئی رکن اسمبلی کی نرالی منطق

| وقتِ اشاعت :  


پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نے ملک میں مہنگائی کے حوالے سے انوکھی منطق پیش کی ہے۔مردان سے پی ٹی آئی کے ایم پی اے طفیل انجم نے مہنگائی پر نرالی منطق پیش کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی اللہ کی طرف سے آتی ہے۔