مشکوک انتخابی فہرستوں کی بنیاد پر الیکشن کے کیا معنی ہیں، فضل الرحمان

| وقتِ اشاعت :  


پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) کے  سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ دھاندلی کی پیداوار کی نگرانی میں بلدیاتی الیکشن کیسے قبول کیے جاسکتے ہیں، الیکشن کمیشن اعتراف کر رہا ہے کہ ووٹر لسٹ مشکوک ہے



کالعدم تنظیم کا لانگ مارچ طاقت سے روکنے کا فیصلہ

| وقتِ اشاعت :  


حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیم کا لانگ مارچ طاقت سے روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کسی بھی صورت نہیں ہونے دیا جائے گا اور کالعدم تنظیم سے مذاکرات بھی نہیں کیے جائیں گے۔



الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال ہوا تو 32 لاکھ ووٹرز رائے دہی سے محروم رہیں گے، شبلی فراز

| وقتِ اشاعت :  


وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے آئندہ عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال ہونے کی صورت میں اہم مسئلے کی جانب توجہ مبذول کروائی ہے۔



وزیراعظم کے فوکل پرسن فہد ہارون مستعفی

| وقتِ اشاعت :  


وزیراعظم عمران خان کے فوکل پرسن فہد ہارون نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ہم نیوز کے ذرائع کے مطابق فہد ہارون نے استعفیٰ ذاتی وجوہات کی بنا پر دیا۔ فہد ہارون وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے میڈیا، خدمات سر انجام دے رہے تھے۔



گیس کی قیمتیں 2019 ء کے بعد اب بڑھائیں، حماد اظہر

| وقتِ اشاعت :  


وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث مہنگائی دنیا بھر میں آئی ہے، عالمی منڈی میں ہر چیز کی قیمتیں تین گنا بڑھی ہیں، گیس کی قیمتیں 2019 ء کے بعد بڑھائی ہیں۔مشیر خزانہ شوکت ترین کے ہمراہ وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے مشترکہ پریس کانفرس میں بتایا کہ یورپ میں گیس کی قیمتوں میں5 سے 10 فیصد اضافہ ہوا ہے، چند ممالک کے علاوہ پاکستان میں تیل کی قیمتیں سب سے کم ہیں۔



نیپرا نے بجلی 2 روپے 51 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

| وقتِ اشاعت :  


 اسلام آباد: نیپرا نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 2 روپے 51 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔چیئرمین نیپرا کی سربراہی میں ستمبر کے لیے بجلی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2روپے 66 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے سے متعلق سینٹرل پاورپرچیز ایجنسی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت نیپرا حکام نے بتایا کہ ستمبر میں میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے 2 ارب 7 کروڑ روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑا، ستمبر میں ایل این جی کی طلب 950 اور فراہمی 660 ایم ایم سی ایف ڈی تھی، ایل این جی کی قلت سے ایک ارب 10 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ پڑا۔



کابینہ اجلاس میں کمیٹی کالعدم ٹی ایل پی سے مذاکرات پرغور

| وقتِ اشاعت :  


 اسلام آباد: وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر داخلہ کی سربراہی میں وزراء کی کمیٹی کالعدم ٹی ایل پی سے مذاکرات کے حوالے سے بریفنگ دے رہی ہے۔  وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، جس میں وفاقی کابینہ 16 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی، وزیراعظم عمران خان دورہ سعودی عرب پر کابینہ کو اعتماد میں لیں گے، جب کہ وزیر داخلہ کی سربراہی میں وزراء کی کمیٹی کالعدم ٹی ایل پی سے مذاکرات بارے بریفنگ دے گی۔



کالعدم تنظیم کا پھر اسلام آباد کی طرف مارچ

| وقتِ اشاعت :  


کالعدم تنظیم کے کارکنوں نے ایک مرتبہ پھر اسلام آباد کی طرف اپنے مارچ کا آغاز کر دیا ہے، مرید کے میں قیام کے بعد ان لوگوں کی اگلی منزل سادھوکی ہوگی۔مارچ کے روٹ پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے، راولپنڈی اور اسلام آباد کو ملانے والی مرکزی شاہراہوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔



ویکسینیشن کے مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں، اسد عمر

| وقتِ اشاعت :  

asad

وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسینیشن کے مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں، کیسز کی شرح انتہائی کم ریکارڈ کی گئی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سربراہ این سی او سی اسد عمر نے کہا کہ انتہائی نگہداشت وارڈ میں کورونا مریضوں کی تعداد بھی انتہائی کم ہے، کورونا سے روزانہ اموات میں بھی کمی آئی ہے۔