وزیر خارجہ کا ڈی جی آئی ایس آئی کے ہمراہ کابل کا دورہ

| وقتِ اشاعت :  


کابل: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ افغانستان کے ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئے۔ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی ان کے ہمراہ ہیں۔کابل ہوائی اڈے پر افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی ، افغانستان میں تعینات پاکستانی سفیر منصور احمد خان اور افغان وزارت خارجہ کے سینئر حکام نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔



روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں تاریخی گراوٹ کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور ایک امریکی ڈالر انٹر بینک میں174 روپے سے بھی تجاوز کرگیا ہے۔ بدھ کے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوا اور ایک امریکی ڈالر 76 پیسے اضافے کے بعد 173 روپے 53 پیسے پر جا پہنچا تھا، تاہم آج ڈالر نے نئی بلندترین سطح کو چھو لیا ہے، اور ڈالر کے انٹربینک ریٹ اتارچڑھاؤ کے بعد 174 روپے سے بھی تجاوز کرگئے ہیں، اور انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 63 پیسے اضافے سے 174.10 روپے کی نئی بلند سطح پر آگیا۔



عالمی ادارہ صحت نے بھی کورونا سے خبردار کردیا

| وقتِ اشاعت :  


عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس بحران اگلے سال بھی جاری رہ سکتا ہے۔عالمی ادارہ صحت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ غریب ممالک کو کورونا ویکسین نہیں مل رہی، افریقا میں صرف پانچ فیصد سے بھی کم آبادی کی کورونا ویکسینیشن ہوسکی ہے جبکہ دیگر ممالک میں یہ شرح چالیس فیصد تک ہے۔



سپریم کورٹ نے خورشید شاہ کی ضمانت منظور کرلی

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی ضمانت منظور کرلی۔سندھ ہائیکورٹ نے پی پی رہنما خورشید شاہ کی ضمانت کو مسترد کیا تھا جسے انہوں نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔



فرانسیسی سفیر کو نکالنے کا مطلب یورپی یونین سے تعلقات ختم کرنا ہے، شیخ رشید

| وقتِ اشاعت :  


وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ فرانسیسی  سفیرکو ملک سے نکالنے کا مطلب یہ ہے کہ ہمارے یورپی یونین سے تعلقات ختم ہوجائیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا  تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی سب معاملات پرنظر ہے۔



پاکستان میں کورونا کا کیلیفورنیا ویرینٹ بھی آگیا

| وقتِ اشاعت :  


کووڈ ٹاسک فورس کے رکن ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا کا کیلیفورنیا ویرینٹ بھی آگیا، کورونا سے متاثرہ کئی مریضوں میں کیلیفورنیا کا ویرینٹ پایا گیا۔ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ تقریباً تمام ویکسین اس نئے ویرینٹ کے خلاف مؤثر ہیں۔