فرانسیسی سفیر کو نکالنے کا مطلب یورپی یونین سے تعلقات ختم کرنا ہے، شیخ رشید

| وقتِ اشاعت :  


وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ فرانسیسی  سفیرکو ملک سے نکالنے کا مطلب یہ ہے کہ ہمارے یورپی یونین سے تعلقات ختم ہوجائیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا  تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی سب معاملات پرنظر ہے۔



پاکستان میں کورونا کا کیلیفورنیا ویرینٹ بھی آگیا

| وقتِ اشاعت :  


کووڈ ٹاسک فورس کے رکن ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا کا کیلیفورنیا ویرینٹ بھی آگیا، کورونا سے متاثرہ کئی مریضوں میں کیلیفورنیا کا ویرینٹ پایا گیا۔ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ تقریباً تمام ویکسین اس نئے ویرینٹ کے خلاف مؤثر ہیں۔



وزیراعظم ہاؤس میں اہم اجلاس، وزیر داخلہ پولیس کی تقریب چھوڑ کر چلے گئے

| وقتِ اشاعت :  


وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اہم اجلاس میں شرکت کے لیے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید پولیس کی تقریب چھوڑ کر روانہ ہو گئے۔وزیر داخلہ شیخ رشید اسلام آباد پولیس کی ایک تقریب میں موجود تھے کہ اسی دوران انہیں وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اہم اجلاس کی اطلاع ملی۔



حکومت کو ڈرا دھمکا کر رکھیں گے، محمد زبیر

| وقتِ اشاعت :  


مسلم لیگ نون کے رہنما، نواز شریف اور مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں شامل جماعتیں مہنگائی کے خلاف نکلی ہیں، حکومت کو ڈرا دھمکا کر رکھیں گے۔



کورونا وبا میں مسلسل کمی؛ فعال مریضوں کی تعداد 25 ہزار سے بھی کم رہ گئی

| وقتِ اشاعت :  


 اسلام آباد: ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد میں بتدریج کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کی تشخیص کے لیے مجموعی طور پر 44 ہزار 334 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 622 مثبت پائے گئے، اس طرح ملک میں گزشتہ روز کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.40 فیصد رہی۔



روایتی موضوعات سے ہٹ کر تاریخی کہانیوں پر ڈرامے اور فلمیں بنانا ہوں گی، وزیرِاعظم

| وقتِ اشاعت :  


 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ روایتی موضوعات سے ہٹ کر تاریخی کہانیوں پر ڈرامے اور فلمیں بنانا ہوں گی۔  وزیرِ اعظم عمران خان سے فلمساز شہزاد نواز، ترک پروڈیوسر ایمرے کونُک، سید جنید علی شاہ اور ڈاکٹر کاشف نے ملاقات کی، اس موقع پر وزیرِ اعظم کو پاکستان اور ترکی کے درمیان مشترکہ منصوبے صلاح الدین سیریز پر تفصیلات سے آگاہ کیا گیا، اور بتایا گیا کہ سیریز پر منصوبہ بندی مکمل ہے، جب کہ اس کی شوٹنگ کا آغاز آئندہ سال اپریل میں کر دیا جائے گا۔



ملک میں بڑھتی مہنگائی، عوام کے اخراجات آمدن سے زیادہ ہو گئے

| وقتِ اشاعت :  


مہنگائی اور معاشی مشکلات کے باعث پاکستانی عوام خرچوں میں اضافے کی شکایت کر رہے ہیں۔پلس کنسلٹنٹ کے تازہ ترین سروے میں عوام سے پوچھا گیا کہ کیا موجودہ آمدنی میں آپ کے اخراجات پورے ہو جاتے ہیں؟



پنجاب میں تحریک عدم اعتماد کیلئے ن لیگ اور پیپلز پارٹی ایکدوسرے کے قریب آ گئیں

| وقتِ اشاعت :  


پنجاب میں تحریک عدم اعتماد کے لیے پیپلز پارٹی اور ن لیگ ایک دوسرے کے قریب آگئیں۔مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ نے پنجاب میں تحریک عدم اعتماد کی پیشکش کی جسے پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے قبول کر لیا اور دونوں سیاسی جماعتوں کے قائدین کی قیادت کا رابطہ کرانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہے۔



کورونا کی پانچویں لہر سے بچنے کیلئے مکمل ویکسی نیشن یقینی بنانا ہوگی: اسد عمر

| وقتِ اشاعت :  

asad

وفاقی وزیر اور سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) اسد عمر کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں پھیلی عالمی وبا کی پانچویں لہر سے محفوظ رہنے کے لیے ہمیں کورونا ویکسی نیشن کے اہداف کو یقینی بنانا ہو گا۔



مہنگائی کے مقابلے میں عوام کی آمدن میں بھی اضافہ ہوا: گورنر اسٹیٹ بینک

| وقتِ اشاعت :  


مانچسٹر: گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہےکہ ملک میں مہنگائی کے مقابلے میں عوام کی آمدن میں بھی اضافہ ہوا ہے۔مانچسٹرمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ آئی ایم ایف کی ڈیل سب کے سامنے آئے گی اور کوئی ایسی ڈیل نہیں کی جائےگی جس سے ملکی معیشت کو مزید نقصان ہو۔