پاک فوج کے جوان زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں مدد کے لیے پہنچ گئے

| وقتِ اشاعت :  


پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ کے کا کہنا ہے  پاک فوج کے جوانوں نے بلوچستان کے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں پہنچ کر  امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں ہیں۔ بلوچستان میں زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان اور خوراک  منتقل کیا جار ہا ہے۔



پاکستان میں کورونا سے اموات کی تعداد28ہزار سے متجاوز

| وقتِ اشاعت :  


پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 46 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 32 ہو گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزیدایک ہزار453 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 55 ہزار321 ہوگئی۔



بلوچستان میں زلزلے سے 20 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

| وقتِ اشاعت :  


 کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے نے تباہی مچادی جس کے باعث 20 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔بلوچستان کے مختلف علاقوں میں رات گئے آنے والے زلزلے نے شدید تباہی مچادی ہے جس کے باعث 20 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔



وزیراعظم عمران خان شہباز شریف سے مشاورت نہیں کریں گے، فواد چوہدری

| وقتِ اشاعت :  


وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ چئیرمین نیب کی تقرری کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان شہباز شریف سے مشاورت نہیں کریں گے، اپوزیشن اس معاملے پر کوئی ترمیم دینا چاہے تو وہ دے دے۔