ہماری حکومت کسی چیز کو تھوپنا نہیں چاہتی، شبلی فراز

| وقتِ اشاعت :  


وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز کا کہنا ہے کہ  ہماری حکومت کسی چیز کو تھوپنا نہیں چاہتی، ہم نے ووٹنگ مشین بناکر ثابت کیا کہ ہمارے ملک میں یہ تمام چیزیں ہوسکتی ہیں، خبریں چل رہی تھیں الیکشن کمیشن بھی چاہتا ہے ٹیکنالوجی سے الیکشن ہو۔



شہباز شریف کیخلاف ایف آئی اے کے فیک نیوز ذرائع استعمال کیے جا رہے ہیں، مریم اورنگزیب

| وقتِ اشاعت :  


پاکستان مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ  3سال شہباز شریف کے خلاف نیب کے فیک نیوز ذرائع استعمال کیے، اب ایف آئی اےکے فیک نیوز ذرائع استعمال کیے جا رہے ہیں۔



کورونا پر قابو پانے کیلئے چین نے بھر پور تعاون کیا، اسد عمر

| وقتِ اشاعت :  

asad

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر کاکہنا ہے کہ کورونا پر قابو پانے کے لئے چین کی حکومت نے پاکستان سے بھرپور تعاون کیا، ہم اس مدد پر ان کے شکر گزار ہیں۔



بڑے بڑے مافیا بیٹھے ہیں، یہ قانون کی حکمرانی نہیں چاہتے، وزیراعظم

| وقتِ اشاعت :  


وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں بڑے بڑے مافیاز بیٹھے ہیں اور یہ قانون کی حکمرانی نہیں چاہتے۔ڈیرہ اسماعیل خان میں کسان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ مافیاز کہتے ہیں کہ ہمیں این آر او دو اور غریب کو پکڑو۔ مافیا کرپٹ نظام سے فائدہ اٹھا رہا ہے۔



آرمی چیف کو ایکسٹینشن کا ووٹ دینے والی ن لیگ میں شامل نہیں تھی، مریم نواز

| وقتِ اشاعت :  


 اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ وہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا ووٹ دینے والی ن لیگ میں شامل نہیں تھیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے 2 رکنی بنچ نے ایون فیلڈ ریفرنس اپیلوں کی سماعت کی تو مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔ دونوں نے سینئر وکیل عرفان قادر کو پیروی کے لیے ہائر کر لیا۔ عطا تارڑ نے عدالت سے چار ہفتے کی مہلت دینے کی استدعا کی۔ نیب پراسیکیوٹر نے مہلت کی استدعا پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس کیس میں بار بار التوا مانگا جارہا ہے ۔ عدالت نے مہلت کی استدعا منظور کرتے ہوئے چھ اکتوبر تک کیس کی سماعت ملتوی کردی۔