خواتین وبچیوں کے ساتھ زیادتی، مہذب معاشرے کی تشکیل سب کی ذمہ داری

| وقتِ اشاعت :  


موٹروے زیادتی کیس کے شریک ملزم شفقت کو 6 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔موٹروے زیادتی کیس کے شریک ملزم شفقت کو لاہور کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا۔ ملزم کے خلاف زیادتی کے مقدمے میں دہشت گردی کی بھی دفعات شامل کی گئیں، مقدمہ خاتون کے عزیز سردار شہزاد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ملزم شفقت کو گزشتہ روز دیپالپور کے نواحی گاؤں سے گرفتار کیا گیا تھا اور سی آئی اے کی ٹیم گرفتار کرنے کے بعد اسے لاہور لے کر پہنچی تھی۔ ملزم شفقت نے پولیس حراست میں اعتراف جرم کیا جبکہ ملزم کا ڈی این اے بھی متاثرہ خاتون کی رپورٹ سے میچ کر گیا تھا۔



تعلیمی اداروں میں ایس اوپیز پرعملدرآمد، غفلت برداشت نہ کی جائے

| وقتِ اشاعت :  


کورونا وبا کے باعث ملک بھر میں بند تعلیمی ادارے6 ماہ بعد آج سے کھلیں گے۔میٹرک اور انٹر کی کلاسز کا آغاز ہوگا، چھٹی سے آٹھویں تک کی کلاسز 23 ستمبر سے شروع ہونگے جبکہ پرائمری کلاسز کا آغاز 30 ستمبر سے ہو گا۔دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنے والدین اور اسکولوں کیلئے ایس او پیز جاری کر دیئے ہیں۔ این سی او سی نے بچوں کو ماسک پہنا کر اسکول بھیجنے کی ہدایت کردی ہے۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ بیمار بچوں کو اسکول نہ بھیجیں۔ بچوں میں کھانسی یا بیماری کی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں اسکول ہر گز نہ بھیجیں۔



بلوچستان کی معاشی ترقی ،وفاق کی دلچسپی وتوجہ کی ضرورت

| وقتِ اشاعت :  


وزیراعظم عمران خان گزشتہ روزایک روزہ مختصر دورہ پر کوئٹہ پہنچے، انہوں نے گورنراوروزیراعلیٰ بلوچستان سمیت وزراء سے ملاقات کی ۔وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کی نوید بھی سنائی۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کی اولین ترجیح پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود اور پسماندہ علاقوں کی ترقی و خوشحالی ہے۔ بد قسمتی سے ماضی میں بلوچستان سے وعدے تو کئے گئے مگران پر عملدرآمد نہ ہو سکا۔ بلوچستان کے لئے ہماری حکومت نے پی ایس ڈی پی میں سب سے زیادہ فنڈز مختص کئے جو ہماری حکومت کی بلوچستان سے وابستگی اور خلوص نیت سے کمٹمنٹ کی عکاسی ہے۔رقبے کے لحاظ سے بلوچستان پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے۔



افغانستان میں امن عمل، افغان باشندوں کیلئے خوشحالی کی نوید

| وقتِ اشاعت :  


وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے انتھک کوششوں کے ذریعے افغان امن عمل کو آسان بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔وزیراعظم عمران خان نے بین الافغان مذاکرات کے آغاز کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ کوششوں سے وہ دن آن پہنچا جس کا افغان عوام کو انتظار تھا،



خواتین وبچیوں کے ساتھ زیادتی، جنگل کاقانون، معاشرے کا تحفظ سب کی ذمہ داری ہے

| وقتِ اشاعت :  


گجرپورہ موٹروے پر خاتون سے زیادتی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔اطلاعات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جنگل سے خاتون سے لوٹی گئی طلائی انگوٹھی اور گھڑی مل گئی ہے۔ خاتون سے ڈکیتی کے بعد ڈاکو اسے کھائی میں لے گئے تھے، ڈاکوؤں نے خاتون سے ایک لاکھ نقدی اور زیورات لوٹے، انگوٹھی اور گھڑی ڈاکوؤں کے فرار کے دوران گرنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔



سرکاری اراضیوں پر قبضہ، بااثر افراد مدرپدر آزاد

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی سینیٹر اورنگزیب اورکزئی کی جانب سے سرکاری زمین قبضے سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔سینیٹر اورنگزیب اورکزئی کی جانب سے سرکاری زمین پر قبضے سے متعلق کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی۔شہری امجد عباسی کی جانب سے سرکاری زمین پر قبضے سے متعلق کیس میں عدالت نے معاملہ نیب کو بھجوانے کا عندیہ دیا۔جسٹس محسن اختر کیانی نے سرکاری زمین پر قبضہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ ایک سینیٹر کو پوری پہاڑی پر قبضہ کروا دیا گیا جیسے بادشاہ رہ رہا ہے۔



کراچی پیکج، وفاقی اورصوبائی حکومت سیاست سے گریز کریں

| وقتِ اشاعت :  


وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ کراچی پر سیاست کی تو پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی دونوں کو جوتے پڑیں گے۔کام نہ کرنا ہوتو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیتے ہیں۔ سندھ حکومت کے700 ارب روپے کے منصوبے ہیں تو شروع کرے کراچی انتظار کر رہا ہے۔ تقریریں اور بیانات سے آگے بڑھ کر کام کرنا ہوگا۔ اسد عمر نے کہا کہ کراچی کیلئے ٹرانسفارمیشن پلان پر عملدرآمد کرنا پہلی ترجیح ہے۔ کے فور منصوبہ اب وفاقی بجٹ سے تعمیر ہوگا اس حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ کو خط بھی بھیجا جائے گا۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ جے سی سی کے ایجنڈے اور اجلاس کی حتمی تاریخ پربات چل رہی ہے۔



تعلیمی اداروں کو کھولنے کافیصلہ، خطرہ ٹلا نہیں، ایس اوپیز پر سمجھوتہ نہ کیاجائے

| وقتِ اشاعت :  


وفاقی حکومت نے ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث بند تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھولنے کا حتمی اعلان کر دیا۔گزشتہ روز وفاقی وزیرتعلیم نے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے تعلیمی ادارے کھولنے کی حتمی منظوری دے دی ہے۔انہوں نے کہا کہ 13 مارچ کو اسکول بند کرنے کا مشکل فیصلہ کیا تھا، کورونا کے دوران بچوں کے امتحانات لینا ناممکن تھا۔ ماہرین کی رائے، تھنک ٹینکس رپورٹ اورخطے کی صورتحال کا جائزہ لیا جس کے بعد تعلیمی اداروں کو بتدریج کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔



بی ایم سی کامعاملہ، صورتحال کو گھمبیر ہونے سے بچایاجائے

| وقتِ اشاعت :  


بی ایم سی بحالی تحریک کے زیراہتمام تادم مرگ بھوک ہڑتال چوتھے روزمیں داخل ہوچکا ہے۔ بھوک ہڑتال پر بیٹھے ملازمین وطلباء کی حالت بگڑ نے لگی ہے، جنہیں بار بار طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جایاجارہاہے۔ بی ایم سی بحالی کے رہنماؤں کاکہناہے کہ گزرتے وقت کے ساتھ بھوک ہڑتالی ساتھیوں کی حالت خراب سے خراب تر ہوتی جارہی ہے۔انہوں نے حکومتی رویے کی مذمت کرتے ہوئے اس شکوہ کا اظہار کیا کہ مذاکراتی وزراء، اعلیٰ آفیسران، گورنر بلوچستان اور انکے نمائندگان جنہوں نے بار بار مذاکرات میں معاملات طے کیے مگر ایک بھی شق پر عملدرآمد نہیں کرایاجاسکا۔



سندھ کے مسائل، وزیراعظم کا پیکج، عوام کی امیدیں

| وقتِ اشاعت :  


وزیر اعظم عمران خان نے کراچی کیلئے گیارہ سو ارب روپے کے پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وفاق اور سندھ اس میں حصہ ڈالیں گے۔کراچی ٹرانسفارمیشن پلان سے متعلق میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ بارشوں سے پورے ملک میں نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کراچی میں بارشوں سے تباہی مچ گئی۔ بارشوں سے پہلے کورونا کا چیلنج تھا۔ کراچی میں عوام کو مختلف مسائل کا سامنا ہے۔ کراچی کے مسائل کے مستقل حل کیلئے کوشاں ہیں۔