|

وقتِ اشاعت :   April 16 – 2017

مردان: مشال قتل کیس میں گرفتار مزید 7 ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ مشال قتل کیس میں گرفتار مزید 7 ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا اور پولیس کی جانب سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ملزمان کو ایک روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا اور تمام ملزمان کو کل انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔ واضح رہے کہ عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کیمپس میں طالب علم مشال خان پر مبینہ طور پر توہین رسالت کا الزام لگایا گیا جس پر طالب علموں کے مشتعل ہجوم نے اسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا تھا۔