|

وقتِ اشاعت :   October 4 – 2019

کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کوئٹہ میں بی این پی کوئٹہ کے زیر اہتمام ممتاز سیاسی قوم وطن دوست رہنماء میر شفیع محمد عرف ادا بابے لہڑی مرحوم کے پانچویں برسی کے سلسلے میں تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا ریفرنس کی صدارت مرحوم رہنماء کے تصویر سے کرائی گئی جبکہ مہمان خاص پارٹی کے مرکزی مرکزی سینئر نائب صدر ملک عبدالولی کاکڑ، اعزازی مہمانان پارٹی کے مرکزی لیبر سیکرٹری چیئرمین منظور بلوچ، مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسیٰ بلوچ تھے۔

تعزیتی ریفرنس سے پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ملک عبدالولی کاکڑ مرکزی لیبر سیکرٹری چیئرمین منظور بلوچ مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسیٰ بلوچ مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری،ضلعی صدرو رکن صوبائی اسمبلی احمد نواز بلوچ، ضلعی جنرل سیکرٹری آغا خالد شاہ دلسوز سینئر نائب صدر ملک محی الدین لہڑی ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد لقمان کاکڑ، سیکرٹری اطلاعات یونس بلوچ، ضلعی ہیومن رائٹس سیکرٹری ڈاکٹر رمضان ہزارہ ماما حیدر چھلگری میر عبدالغفار مینگل اور اسد سفیرشاہوانی نے ممتاز و معروف قوم وطن دوست رہنماء میر شفیع محمد عرف ادا بابے لہڑی مرحوم کی بلوچ قومی تحریک اور بلوچستانی عوام کیلئے سیاسی سماجی قبائلی اور علاقائی خدمات سیاسی قومی جمہوری جدوجہد کیلئے ناقابل فراموش خدمات قربانیوں کو زبردست انداز میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے اپنے سیاسی جدوجہد کا آغاز نیشنل عوامی پارٹی کے سیاسی اکابرین کی قیادت میں شروع کیا اور وہ آخر دم تک بلوچستان قومی جدوجہد سے وابستہ رہے۔

انہوں نے اپنی پوری زندگی ایک سیاسی کارکن کی حیثیت سے جدوجہد اور قربانیوں میں گزاری بلوچستان کے تمام اقوام اور مکاتب فکر فلاحی سیاسی سماجی کاموں میں وقف کرتے ہوئے گزاری ان کی سیاست کردار جدوجہد تمام تر تعصب نفرت تنگ نظری سے بالاتر انسانی اقدار کی فروغ اور سماجی انصافیوں پر مشتمل تھی۔

اپنے سیاسی سفر کے دوران انہوں نے طرح طرح کی تکالیف مسائل اور مشکلات اور قید و بند کی صعوبتیں برداشت کی اور ثابت قدم مستقل مزاجی خندہ پیشانی کے ساتھ تمام ناانصافیوں اور زیادتیوں کا جوان مردی سے حالات کا مقابلہ کیا اور اپنے لوگوں کی خدمت کو عبادت کا درجہ دیتے ہوئے سماجی کاموں اور قومی حقوق کی جدوجہد کو آگے بڑھایا اور کبھی بھی مصلحت پسندی کا شکار نہیں ہوئے مرحوم کے بلوچ قوم اور بلوچستان کیلئے قربانیاں آنے والے نسل کیلئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتے ہیں اور انھیں کسی بھی صورت میں فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے۔

مقررین نے کہاکہ جو قومیں اور ان کے نوجوان اپنے ان قومی اکابرین کی جدوجہد کو فراموش کرتے ہوئے نظر انداز کرتے ہیں جنہوں نے قومی تحریک کیلئے تاریخی اور مثالی کردار کی جدوجہد تاریخ میں رقم کی ہے وہ قومیں آگے نہیں بڑھ سکے گے اور نہ ترقی اور خوشحالی کی منازل کو طے کر پائینگے بی این پی کو یہ فخر حاصل ہے کہ وہ نیپ کے بعد صوبے کے تمام اقوام کی موثر نمائندگی کرتے ہوئے قوموں کو متحد اور منظم کرنے کی خاطر ان نبرآزما قوتوں کے ناانصافیو ں کے سامنے ایک بڑی رکاوٹ بن کر سیاسی قومی جمہوری جدوجہد کی خاطر ساحل وسائل واحق واختیار حق حکمرانی کی جدوجہد میں مصروف عمل ہے۔

آج ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت قوموں کو اپنے سرزمین کے ساحل وسائل قدرتی دولت سے محروم رکھنے کیلئے مہذہبی انتہاء پسندی فرقہ واریت اور دہشت گردی کی طرف دھکیلا جارہا ہے تاکہ غیر جمہوری قوتیں اس صوبے کو انارکیت افرا تفریح ظلم و جبر کی طرف دھکیل کر اپنے ناروا پالیسیوں اور غیر منفی ہتھکنڈوں کو پروان چڑھانا چاہتے ہیں کیونکہ انھیں قومی حقوق کیلئے سیاسی جمہوری جدوجہد سے وہ خائف ہیں اور وہ حقیقی جمہوری جدوجہد کرنے والے قوتوں کا راستہ روکنے کیلئے اور حقیقی سیاست پر قد غن اور جمود کا شکار بنا کر اپنے توسیعی پسندانہ اقدامات اور طرز سیاست کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

بی این پی ان کے پالیسیوں اور منصوبوں کے سامنے سب سے بڑی رکاوٹ ہیں پارٹی نے ہمیشہ گروہی ذاتی علاقائی مفادات سے بالا تر ہوکر صوبے میں آباد قوموں کے اجتماعی دیرینہ سیاسی مسائل اور ایشوز کو آگے بڑھاتے ہوئے یہاں کے لوگوں کو منظم اور حقیقی قوم وطن دوستی کی سیاست افکار فکر و فلسفہ اور نیشنلزم کی حقیقی تقاضوں کی طرف لوگوں کی ذہنی پرورش اور اسی طرف راغب کرنے کیلئے جدوجہد کرتے چلے آرہے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ آج یہاں کے باشعور عوام پارٹی کے دو ٹھوک اصولی موقف ہر قسم کی مصلحت پسندی کا شکار ہونے کے بغیر ذاتی لوگوں کی حقیقی معنوں میں حقوق کی ترجمانی اور حقیقی نمائندگی کا حق ادا کرتے چلے آرہے ہیں اور یہاں کے لوگوں کو مشکل گھمبیر مسائل بحرانی حالات کسی بھی صورت می تن و تنہا نہیں چھوڑینگے اور ان کے ساتھ ناانصافیوں کو اشکار کرنے کیلئے ہر فورم پر سیاسی جمہوری انداز میں آواز بلند کرنے کی خاطر کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔

Trackbacks/Pingbacks

  1.  میر شفیع لہڑی کی برسی پر تعزیتی ریفرنس،بلوچ قوم کو ساحل وسائل سے محروم رکھنے کی سازش کی جا رہی ہے، بی این پی – Balochistan Affairs

Comments are closed.