|

وقتِ اشاعت :   May 22 – 2021

کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ مردم شماری سے متعلق جوخدشات و تحفظات پارٹی کو تھے وہ درست ثابت ہوئے مردم شماری سے قبل محکمہ شماریات نے یہ کہا تھا کہ کوئٹہ اور بلوچستان کے پشتون اضلاع گردی جنگل پنجپائی سمیت دیگر شہروں میں افغان مہاجرین کو جو غیر قانونی طریقے سے آباد ہیں ان کو مردم شماری کا حصہ نہیں بنایا جائے گا علیحدہ شمار کیا جائے گا مگر گہری سازش کے تحت افغانستان کے لاکھوں کی تعداد میں افغان مہاجرین نے جعلی شناختی کارڈز پاسپورٹ انتخابی فہرستوں میں اندراج کرا چکے ہیں

کوئٹہ اور بلوچستان کے دیگر اضلاع میں آباد ہیں محکمہ شماریات نے ان تمام کو شمار کر کے غیر آئینی اقدامات کئے ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے بی این پی اس عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے زبان کے نام پر افغان مہاجرین کو شمار کرنا بدنیتی پر مبنی اقدام ہے بی این پی اس ناروا بلوچ دشمن اقدام کی مذمت کرتی ہے پشتون جو بلوچستان کے حقیقی باشندے ہیں وہ ہمارے لئے قابل احترام اور بھائی ہیں لیکن لاکھوں کی تعداد میں جو افغان خاندان یہاں آباد ہیں ان کو کسی بھی صورت قبول نہیں کریں گے بیان میں کہا گیا ہے کہ عدالت عالیہ کے فیصلے کے مطابق بھی یہ کہا گیا تھا کہ افغان مہاجرین کو مردم شماری خانہ شماری سے دور رکھا جائے گا

مگر اس کے برعکس اقدامات کئے گئے افغانستان کی بڑی آبادی کو بلوچستان میں شمار کر کے آئین پاکستان محکمہ شماریات کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی گئی ہے افغان مہاجرین کے شناختی کارڈز پاسپورٹ منسوخ کئے جائیں اور 2017کے شماریات میں اس بات کو بھی سامنے لایا جائے کہ مردم شماری خانہ شماری کے مطابق کوئٹہ پشتون اضلاع گردی جنگل پنجپائی میں کتنے افغان مہاجرین آباد ہیں آیا انہیں مردم شماری سے دور رکھا گیا کہ نہیں اور اگر نہیں رکھا گیا تو کیوں بی این پی ترقی پسند روشن خیال جماعت ہے مگر ہم کسی بھی صورت لاکھوں افغان مہاجر خاندان جو بلوچستان میں آباد ہیں ان کو مردم شماری خانہ شماری کا حصہ بنانا غیر قانونی سمجھتے ہیں انہیں ہر گز قبول نہیں کریں گے افغان مہاجرین کی وجہ سے کوئٹہ سمیت بلوچستان کا امن و امان تہہ و بالا ہو چکا ہے ہماری معیشت پر قبضہ گیر ہیں افغان مہاجر نہ صرف بلوچستان بلکہ مقامی پشتون آباد کاروں ہزارہ قوم سمیت دیگر اقوام کیلئے بھی مسائل کا سبب بنیں گے غیر ملکی بلوچ ہی کیوں نہ ہو ان کو بلوچستان کا مقامی باشندہ گردانہ یہاں کے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے بی این پی محکمہ شماریات پر واضح کرنا چاہتی ہے کہ اس حوالے سے حقائق کو سامنے لائیں گے۔