|

وقتِ اشاعت :   July 3 – 2021

کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں گرمی کی شدید لہر برقرار ہے، ایک ہفتے کے دوران گرمی سے ہلاک افراد کی تعداد 719 ہوگئی۔

خبر ایجنسی کے مطابق برٹش کولمبیا میں گرمی کی شدت سے جمعہ سے اب تک 719 اچانک اموات رپورٹ ہوچکی ہیں۔ 

اس کے علاوہ امریکی ریاست اوریگن میں گرمی کی شدت کی وجہ سے جمعہ سے اب تک 63 اور ریاست واشنگٹن میں 20 اموات ہوئی ہیں۔

ماہرین نے شدید گرمی کی لہر کی وجہ موسمیاتی تبدیلی کو قرار دیا ہے۔