ڈیرہ بگٹی؛ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی ہو گیا۔
لیویز کے مطابق پیر کو ڈیرہ بگٹی کے نواحی علاقے لوٹی بیھ میں موٹرسائیکل بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے باعث زور دھماکہ ہوا دھماکے کے نتیجے میں ساجن شمبانی گڈری بگٹی نا می شخص جاںبحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا
جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکو رٹی فورسز کی بھا ری نفری نے جائے وقوعہ پہنچ کر علا قے کو گھیرے میں لیکر شواہد اکھٹے کر لئے مزید کاروائی جا ری ہے۔