|

وقتِ اشاعت :   September 29 – 2024

کوئٹہ: نیشنل پارٹی بلوچستان کے صدر رکن صوبائی اسمبلی رحمت صالح بلوچ اور پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری رکن قومی اسمبلی پھلین بلوچ نے پنجگور میں 7 نہتے مزدوروں کے بہیمانہ قتل اور ایک شخص کو زخمی کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بے گناہ انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے ہمیں ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہئے

جس سے معاشرے میں انتشار پھیلے حکومت کو چاہئے کہ وہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے امن کی بحالی کو یقینی بنائے انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ تمام مرحومین کو جنت الفردوس اور ان کے لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور توفیق دے۔ اس طرح کسی بھی شخص کو بغیر کسی وجہ کے قتل کرنا ہماری روایات نہیں کہ ہم ان لوگوں کو موت کے گھاٹ اتارے

جو ہمارے صوبے میں آکر محنت مزدوری کرکے اپنے اہلخانہ اور بال بچوں کا پیٹ پالتے ہیں اس سے قبل بھی اس طرح کے گھنائونے واقعات رونما ہوچکے ہیں جس میں متعدد بے گناہ انسانی جانیں ضائع ہوچکی ہیں

حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اس طرح کی کارروائیوں کی روک تھام کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ بلوچستان کے امن کو بحال کرکے لوگوں میں پائی جانے والی تشویش دور کرسکیں کیونکہ دہشت گرد دہشت گرد ہیں ان کا کوئی دین اور ایمان نہ ہی کوئی قوم اور قبیلہ ہوتا