|

وقتِ اشاعت :   2 hours پہلے

کوئٹہ:  آل پاکستان مری اتحاد کے مرکزی صدر میر شفقت حسین مری اور ضلعی صدر میر کمال خان مری، کوئٹہ ڈویژن کے صدر چیف غلام رسول مری کی قیادت میں سندھ کے علاقے نواب شاہ میں یاسین مری کے بہیمانہ قتل میں ملوث ایس ایچ او کی عدم گرفتاری کے خلاف اتوار کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا

مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے مظاہرے میں وڈیرہ محمد ابراہیم مری سمیت دیگر بھی شریک تھے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ یاسین مری کو6 ماہ قبل ایک شادی ہال سے اٹھا کر اغواء کرنے کے بعد پولیس اسٹیشن میں ایک با اثر وڈیرے کی ایماء پر ایس ایچ او قربان نے تشدد کیا جس سے وہ ہلاک ہوگیا

اور بعد میں قتل کو چھپانے کے لئے جعلی پولیس مقابلہ ظاہر کرکے اپنے سرکاری آفیسر کو بچانے کی کوشش کی گئی جب یاسین مری کے میت کے ہمراہ لوگوں نے احتجاج کیا تو ایس پی نواب شاہ تنویر تنیو نے یقین دہانی کرائی کہ ایس ایچ او قربان اور اس کے ساتھیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی

لیکن ایسا نہیں ہوا 6 ماہ گزرنے کے باوجود وفاقی اور سندھ حکومت نے مذکورہ پولیس آفیسر کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی ہمارا مطالبہ ہے کہ وفاقی اور سندھ حکومت اس کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ قربان اور اس کے ساتھیوں کو گرفتار کرکے اس کے خلاف قانونی کارروائی کریں اور ہمیں انصاف دیںمظاہرین اپنے مطالبا ت کے حق میں نعرہ بازی کرتے ہوئے پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *