ضلع باجوڑ میں 2 الگ الگ ریموٹ کنٹرول بم دھماکوں میں پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جآں بحق ہو گئے۔
ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق کے مطابق تحصیل ماموند میں پہلا ریموٹ کنٹرول دھماکا علاقہ ایراب میں ہوا، جس میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔
دوسرا دھماکا علاقہ مینہ خوڑ میں ہوا جس میں پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
Leave a Reply