|

وقتِ اشاعت :   3 hours پہلے

کوئٹہ: ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی و پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صوبائی صدر غزالہ گولہ نے

پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو پارٹی کے 57ویں یوم تاسیس کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے غریب مزدور طبقے کی جماعت ہے

پیپلز پارٹی نے ملک اور قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کیا

یہ بات انہوں نے جمعہ کو بلوچستان اسمبلی میں اپنے چیمبر میں پارٹی کے یوم تاسیس کا کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پرپروین مینگل ، سکینہ عبداللہ ،صباء کاکڑ،ناز میروانی نے بھی خطاب کیاڈپٹی اسپیکر غزالہ گولہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی ے بانی قائد شہید بھٹو نے ملک کو ایٹمی قوت 1973 کا آئین اور عوام کوووٹ کا حق دلوایا

جبکہ شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو نے ملک کو میزائل ٹیکنالوجی سے لیس کرکے ملک کا دفاع ناقابل شکست جبکہ آصف علی زرداری نے صوبوں کو خودمختیاری دیکر ملک میں اصل جمہوریت قائم کی ہماری جنگ استحصالی قوتوں سے ہے

غربت پسماندگی عوام کا مقدر ہر گز نہیں پاکستان تمام وسائل سے مالامال ملک ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو نے لوگوں کو آج کے دن زبان دی،محروم و محکوم طبقات کو سر اٹھا کر جینے کا حوصلہ دیا، بھٹو کے جیالے آج بھی اپنے شہید قائدین کے اصولوں و نظریات پر قائم ہیں۔

نہوں نے کہا کہ شہید بھٹو نے سر زمین بے آئین کو 73 کے آئین کا جمہوری تحفہ دیا ملک میں جمہوریت کا تسلسل پی پی پی کی مرہون منت ہے ملک قوم اور جمہوریت کی خاطر پی پی پی عہدیداران و کاکنان نے صعوبتیں برداشت کیںلیکن کبھی بھی اصولوں پر سودے بازی نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ بھٹو خاندان نے معاہدات اور سمجھوتوں کی بجائے ملک و ملت کیلئے شہادتوں کو ترجیح دی،قومی اور عوامی خدمات پر بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو شہید کو قائد عوام کا خطاب ملابھٹو خاندان نے ملک وملت کی خاطر جانوں کے نذرانے پیش کئے، پی پی پی ایک تحریک کا نام اوجیالے اس کے روح رواں ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *