|

وقتِ اشاعت :   2 hours پہلے

کوئٹہ : صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں موسم سرما کی پہلی بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا اور شہر میں گیس اور بجلی غائب ہوگئی

سردی میں عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا بارش کے باعث شہر کی سڑکیں اور گلیاں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگی گندا پانی سڑکوں پر بہنے سے لوگوں کو آنے جانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا

جبکہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی جانب سے صفائی کے دعوئوں کی بارش نے قلعی کھول دی

جمعہ کی دوپہر صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں شدید بارش اور ژالہ باری سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور ندی نالوں میں طغیانی آگئی

بلوچستان کے علاقوں زیارت، مستونگ، قلات ، مسلم باغ، لورالائی، دکی، کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا جبکہ محکمہ موسمیات کی جانب سے زیارت کے پہاڑوں پر بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے

کوئٹہ میں شدید بارش باعث کے باعث شہر کی سڑکیں اور گلیاں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں اور گندا پانی سڑکوں پر بہنے سے لوگوں کو آنے جانے میں شدید دشواری کا باعث بنا

جبکہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی جانب سے گزشتہ کئی عرصے سے شہر میں صفائی مہم شروع کی گئی تھی اس کے باوجود ندی نالے اور گٹر بارش کے باعث ابل پڑے اور نالیوں سے گندا پانی اور گندگی سڑکوں پر بہتی رہی بارش نے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے صفائی کے دعوئوں کی قلعی کھول دی

بارش کے باعث کوئٹہ اور ملحقہ علاقوں میں بجلی اور گیس غائب ہوگئی سردی میں اضافے کے ساتھ ہی گیس پریشر میں کمی اور بندش کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا

اور خواتین کو امور خانہ داری میں دشواری کا پیش آئی عوامی حلقوں نے حکومت سوئی سدرن گیس حکام سے درخواست کی ہے کہ شدید سردی کے دوران گیس پریشر میں کمی اور بندش کو ختم کرکے بلا تعطل شہریوں کو گیس کی فراہم کی جائے کوئٹہ کے قرب و جوار میں رات 12 بجے سے گیس پریشر میں کمی اور بند کردی جاتی ہے

جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جمعہ کو سردی میں اضافے کے ساتھ ہی کوئٹہ کے علاقے جناح ٹائون، ، سرکی روڈ، سریاب روڈ، سمنگلی روڈ، کلی برات اور ملحقہ علاقوں میں گیس بند رہنے سے علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *