کوئٹہ:بی ایس او پجار کے مرکزی چیئرمینبوہیر صالح بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ بیوٹمز انتظامیہ نے بیوٹمز یونیورسٹی کو چھاؤنی کا شکل اختیار دیا ہے اور اربوں روپے کی بجٹ یونیورسٹی کے کرپٹ انتظامیہ کی کرپشن کے نظر ہے اربوں روپے کے فنڈز کے باوجود طلبہ بنیادی سہولیات سے محروم ہیں آج کی اکیسیوں صدی میں یونیورسٹی کے گرلز ہاسٹل بنیادی سہولیات سے محروم ہے اسکے با وجود ہاسٹل فیس میں بے تحاشہ اضافہ کا ڈھونگ رچایا جا رہا ہے
اس سے بد نصیبی کی بات کیا ہوسکتا ہے طالبات کی طرف سے توجہ دلاو نوٹس سے بیوٹمز انتظامیہ بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر اسٹوڈنٹس کو زدکوب کر کے تشدد کر رہا ہے جو کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہم بیوٹمز انتظامہ واضع کرتے ہیں کے بی ایس او پجار کسی بھی صورت اس عمل کی اجازت نہیں دیگا کے آپ کے کرپشن کی شاہ خرچیوں کا بوجھ طلبہ اٹھالیں بیوٹمز انتظامیہ اپنا قبلہ درست کرے باصورت دیگر بی ایس او پجار طلبہ کے حقوق کے جنگ کیلئے کسی بھی طریقہ کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرینگے
اور سخت ترین احتجاج کا راستہ اپنائے گا یونیورسٹی کے اندر بھی اور یونیورسٹی سے باہر بھی، بی ایس او پجار طلبہ کی آئینی حقوق کی تحفظ کیلئے بھرپور جمہوری جدوجہد کا آئینی حق رکھتا ہے۔
Leave a Reply