|

وقتِ اشاعت :   December 24 – 2025

اقوام متحدہ کی کاؤنٹر فنانسنگ ٹیررازم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغان طالبان رجیم نے افغانستان کی معیشت کو تباہ کردیا۔

رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کے بغیر افغان طالبان رجیم کی کوئی مالی و قانونی حیثیت نہیں، 2025 کے اوائل میں افغانستان کی جی ڈی پی میں 6.5 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی۔

یو این کی رپورٹ میں کہا گیا کہ افغان معیشت کی تباہی کے باعث بیروز گاری 75 فیصد تک پہنچ گئی، معاشی تباہی کے باعث 3 کروڑ سے زائد افراد شدید غربت کا شکار ہیں۔

اقوام متحدہ کی جانب سے کہا گیا کہ افغانستان کئی برس سے عالمی بینکاری نظام سے باہر ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ ٹی ٹی پی اور داعش خراسان افغان سرزمین سے دہشت گرد کارروائیوں میں مصروف ہیں۔